اسلام آباد:کورونا کیسز میں اضافہ، فیصل مسجد بند:اورکیا کیا بندکردیا گیا اہم خبرآگئی

0
27
اسلام آباد میں رواں سال کے پہلے نو ماہ میں 9065 وارداتیں ریکارڈ

اسلام آباد :اسلام آباد:کورونا کیسز میں اضافہ، فیصل مسجد بند:اورکیا کیا بندکردیا گیا اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث فیصل مسجد بڑے بڑے ادارے بھی بند کردیئے گئے ہیں

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی پی او) اسلام آباد ضعیم ضیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کے اعداد و شمار جاری کیے۔

ذرائع کے مطابق کرونا کیسز میں‌ اضافے کے پیش نظرجاری ایس پی اوز کی پابندی نہ کرنے والے 30 ریسٹورینٹ سیل کردیئے گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق 2 مارکیٹس بھی بند کردی گئی ہیں‌

ذرائع کے مطابق ایس پی اوز کی پاسداری نہ کرنے کی وجہ سے 100،000 روپے جرمانے کیئے گئے ہیں‌

یہ بھی معلوم ہواہے کہ اسلام آباد کے 52 اسکولوں کا معائنہ کیا گیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد میں 28مساجد کا معائنہ کیا گیا

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ 200 سے زائد مقامات کا معائنہ کیا گیا تاہم فیصل مسجد کو عارضی طورپربند کردیا گیا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے تاہم ان حالات میں پریشان ہونے سے زیادہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے پہلے عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر اسلام آباد میں ہفتہ اتوار کو مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ،اتوار کو مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔

Leave a reply