اسلام آباد:ترک سکول میں دودھ کے عالمی دن کی شاندارتقریب

0
33

اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ترک اسکول نے بدھ کو دودھ کا عالمی دن منایا۔جہاں طلباء کو ڈیری فارم کا دورہ، صحت، غذائیت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

پاک-ترک معارف انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس دن ہم نے اپنے طلباء کو دودھ اور ڈیری مصنوعات کے ساتھ ساتھ ان کے فوائد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا ارادہ کیا۔”طلباء کو ایک ڈیری فارم کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ ڈیری کس طرح معاشی ترقی اور معاش میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا، "طلباء کو صحت اور غذائیت کی اہمیت کے بارے میں سکھایا گیا۔ انہوں نے کسانوں کی تعریف کرنا سیکھا، جو اپنی برادریوں اور قوم کی بھلائی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔”طلباء کو دوپہر کے کھانے کے اوقات میں ڈیری مصنوعات بھی دی گئیں۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے طلبا کی طرف سے ایک دوسرے کے لیے تحائف بھی پیش کیے گئے

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی برادرانہ ، اسلامی اورتجارتی تعلقات کو بہتر انداز سے استوار کرنے کے لیے کوشاں ہیں

اپنے دورے کے دوران پاکستان وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی نے صدر اردوان کی قیادت میں زبردست ترقی کی ہے،اس موقع پر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کو باہمی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا۔

ترکی میں ایک تقریب کے دوران شہباز شریف نے پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی اور قریبی برادرانہ تعلقات ہیں،ان کا کہنا تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے ترکی کی جنگ آزادی کیلئے بھرپور تعاون کیا۔ ترک قوم کبھی اپنےدوستوں کونہیں بھولتی، ترکی نے زلزلے، سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران پاکستان کی مدد کی۔جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

Leave a reply