اسلام آباد جرائم کنٹرول چوکی کا افتتاح

0
23

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے D-12 پولیس چوکی کا افتتاح کیا۔ افتتاح کےموقع پر ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔علاقہ معززین، مصالحتی کمیٹی کےممبران بھی موجودہ تھے۔ڈی بارہ کے علاقہ میں پولیس چوکی کا قیام یہاں کے رہائشیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا ۔

پولیس چوکی کے قیام سے علاقہ مکین اور ملحقہ علاقے لوگ فائدہ حاصل کرسکیں گئے ۔ رپورٹ وغیرہ کا اندراج بروقت کرا سکیں گے۔چوکی پر ایک اے ایس آئی اور 09 جوان تعینات ہوں گے۔۔پٹرولنگ کے لئے ایک گاڑی دو ایگل سکواڈ کے موٹرسائیکل موجود ہوں گے ۔علاقہ کے رہائشیوں نے چوکی کے قیام پر آئی جی اسلام آباد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ڈی 12 میں پولیس چوکی کے قیام کا مقصد شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Leave a reply