اسلام آباد کے تاجروں کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ، نیول چیف سے ملاقات

0
28

اسلام آباد کے تاجروں کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ، نیول چیف سے ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر ممبران پر مشتمل وفد نے ملاقات کی جس میں میری ٹائم سیکٹر میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر ممبران پر مشتمل وفد نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ سے اہم ملاقات کی۔ امیرالبحر نے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹر آنے پر شکریہ ادا کیا۔

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

نیول ہیڈ کوارٹرز میں وفد کو اہم بریفنگ بھی دی گئی جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مقامی سطح پر دفاعی صنعت کو مزید بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔ صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے تاجر برادری کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وفد کے سربراہ نے بحری تجارتی راہداریوں کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔ دورے کا مقصد تاجر برادری اور بحری شعبے کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے.

سمندری سرحدوں کے دفاع کے لئے پی این ایس یرموک کی پاک بحریہ میں شمولیت، کہاں تیار ہوا؟

Leave a reply