اسلام آباد کے تھانوں میں بڑی تبدیلی ، آئی جی اسلام آباد نے احکامات جاری کر دیے

اسلام آباد پولیس کے تمام تھانوں کےمحرران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ،عوامی شکایات کو مدنظررکھتے ہوئے تمام تھانہ جات کے محرران کا انتخاب بذریعہ ٹیسٹ انٹرویو کیا جائے گا،

تمام تھانوں کے محرران کو شہریوں کی طرف سے غیر مناسب رویے کی شکایات موصول ہونے پر تبدیل کیا جارہا ہے، آئی جی اسلام آباد نےڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی،

کمیٹی باقاعدہ طور پر تھانوں میں تعینات ہونے سے قبل محرران کا ٹیسٹ اور انٹرویوکرے گی، ٹیسٹ انٹرویو میں پاس ہونے والے پولیس افسران کو خالصتا قابلیت کی بنیاد پر تعینات کیا جائے گا،

ٹیسٹ انٹرویو سے پاس ہونے والوں کوتعیناتی سے قبل پولیس ٹریننگ سکول میں باقاعدہ تربیت دی جائے گی،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.