اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

0
81

اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اورامیرجماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ملاقات میں محمود خان اچکزئی بھی موجود تھے ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سمیت ن لیگی وفد کا مشکور ہوں کوئی شک نہیں کہ حکومت ہر معاملے میں ناکام ہوئی، شہبازشریف سے کہا کہ افراد کی تبدیلی کسی مسئلے کا حل نہیں شہبازشریف کو تجویز دی کہ عوام سے رجوع کیا جائے نئے مینڈیٹ کے لیے ضروری ہے کہ شفاف انتخابات ہو، تما م سیاسی جماعتوں کا الیکشن اصلاحات پر اتفاق ہے ،افرادکی تبدیلی کے بجائے اللہ کا نظا م ملک کے لیے بہترہوگا،جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے جس میں مشاورت کا نظام ہے،اپنی  جماعت کا اجلاس بلا کر مشاورت کریں گے، حکومت نے موجودہ ماحول خود بنایا ہے، عدم اعتماد جمہوریت کا ایک آئینی طریقہ کار ہے،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے تحریک عدم اعتماد پر بات ہوئی گزشتہ روز سراج الحق سے آنے کے لیے وقت مانگا تھا،سراج الحق سے ملاقا ت میں اپنی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا موقف پیش کیا تحریک عدم اعتماد کی بات عوام کی خواہش پر آگے بڑھائی گئی ہم عوامی حکومت کے خواہاں ہیں،چاہتے ہیں صاف شفاف انتخابات سے عوامی حکومت آئے، سراج الحق نے کہا پارٹی شوریٰ سے مشورہ کرنے کے بعد ردعمل دیں گے،سیاست میں سیاسی جماعتوں کو قائل کیا جاتا ہے پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ہی نالاں نظرآتے ہیں،ہم سیاسی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں سیاست میں کوئی بات حتمی نہیں ہوتی ن لیگ کے فیصلے نوازشریف کرتے ہیں وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم تسلیم کریں گے

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے کہا تھا مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتے پیپلزپارٹی والے رات کو آتے ہی واپس چلے گئے،پیپلزپارٹی والوں کا آکر چلے جانا کیاہے ؟قاسم سوری کےمعاملے پر اپوزیشن والوں نے مجھ سے کہا فیس سیونگ دیں، چھانگا مانگا، سوات آپریشن والا دورنہیں جو بھی شخص پارٹی آئین کی خلاف ورزی کرےگا اس کے خلاف کارروائی یقینی ہے،ضمیر فروش ہر جگہ ہوتےہیں اپوزیشن والے کہتے ہیں مغرب کو ناراض کردیا ہم آیک آزاد ملک میں رہتے ہیں ،ہمارا عدلیہ آزاد ہے، فضل الرحمان کے سینیٹر نے سینیٹ میں تحریک پیش کی تھی،شہبازشریف نےعمران خان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی سینیٹ میں تحریک اور شہباز شریف کا الزام صرف یورپ سے متعلق بات تھی،وزیراعظم کے خلاف یہ مہم بغیر کسی شک کے بیرون طاقتوں کے ایما پر شروع ہواوزیراعظم کے مغرب کو اڈوں سےمتعلق انکار پر یہ سلسلہ شروع ہوا وزیراعظم کے خلاف مہم اپوزیشن کے وہ لوگ چلارہےہیں جن کے اثاثے باہر ہیں،بعض اپوزیشن والوں کو عمران خان ہٹاو اور این آر او فراہمی کی پیش کش کی گئی ،آصف زرداری 3سال سے دعوے کررہے ہیں یہ کریں گے وہ کریں گے،تمام اتحادیوں کے ساتھ ہمارے رابطے ہیں ہم نے سینیٹ ہو یا دویگر معاملات میں اپوزیشن کو شکشت دی ہے جو ثمان بزدار کو وزیراعلیٰ نہیں دیکھنا چاہتے ان سے متعلق تھوڑا انتظار کیاجائے پی ٹی آئی والے سب متحد ہیں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر قانون فروغ نسیم کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور آئینی و قانونی پہلو پر غورکیا گیا

قبل ازیں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور یر تفصیلی غور کیا گیا، ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا چوہدری فواد حسین، مراد سعید، وزیر مملکت فرخ حبیب، سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سمیت دیگر نے شرکت کی ملاقات میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا، پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں مل کر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہیں، اس ضمن میں ارکان اسمبلی سے رابطہ مہم بھی شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا،

دوسری جانب صحافی و اینکر اقرارالحسن کہتے ہیں کہ اگر تحریکِ عدم اعتماد (میں جس کی حمایت میں ہر گز نہیں) کامیاب ہوتی ہے تو یہ بات لکھ رکھئیے کہ عمران خان، تحریکِ انصاف کی باقی ماندہ قیادت اور تحریکِ انصاف کا سوشل میڈیا، اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سب سے اونچی آواز ہو گا۔۔۔ محبِ وطن دوست ابھی فیصلہ کر لیں اُس وقت کس کا ساتھ دینا ہے۔

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

Leave a reply