وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر اہم فیصلہ کر لیا گیا

0
22

وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر کی مارکیٹس، کاروباری مراکز ہفتے کے مختلف دنوں میں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ، جمعہ، ہفتہ جی نائن، جی تیرہ، ستارہ مارکیٹ، جی پندرہ، جی ٹین فرنیچر مارکیٹ، گولڑہ روڈ، بہارہ کہو، ڈی ایچ اے پی۔ڈبلیو، پاکستان ٹاون، جی الیون، آپیارہ مارکیٹ، آئی ٹین میں تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جمعرات، جمعہ سفا مال، سینٹورس مال، گیگا مال، آمیزون مال بند رہیں گے، ہفتہ، اتوار کو بلیو ایریا، ایف ٹین، میلوڈی مارکیٹ، ای الیون، ایف ایٹ، آئی ایٹ، ایف الیون، ایف سیکس اور ایف سیون کے کاروبار مرکز بند رہیں گے

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلائو کو روکنے کے لئے ا نتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ اسلام آباد کی مارکیٹس اور تجارتی مراکز ہفتے کے مختلف ایام میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز جی9،10،13،15،ستارہ مارکیٹ فرنیچر مارکیٹ ، گولڑہ روڑ، ڈی ایچ اے جی ٹی روڈ،بہارہ کہو، پی ڈبلیو ڈی، پاکستان ٹائون، جی8،آئی اینڈ ٹی سینٹر، جی7،آئی9،غوری ٹائون، کھناپل،لہترار روڈ،جی11،آبپارہ مارکیٹ، ترامڑی مارکیٹ اور آئی10بند رہے گی۔

جمعرات اور جمعہ کے روز صفا مال، سینٹورس مال، گیگا مال اور امیزون مال بندرہیں گے۔ ہفتہ اور اتوار کو بلیو ایریا، ایف10،میلوڈی مارکیٹ، آئی8،ایف 8،ایف 11،ایف6ایف7 اور ای11کی تما م مارکیٹیں بند رہیں گی۔ اسلام آباد کے وہ تمام علاقے جن کا متذکرہ بالا علاقوں میں نام شامل نہیں ہے وہاں کی مارکیٹیں ہفتہ اور اتوار کے روز بند رہیں گی۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ نوٹیفیکیشن این سی او سی ہدایات کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکمنامہ 11اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔ اسسٹنٹ کمشنرز، سب ڈویژنل مجسٹریٹ اور مقامی پولیس حکمنامہ پر عملدآمد کروائیں گے۔

Leave a reply