امریکا سے واپسی، اسلام آباد میں ہو گا وزیراعظم کا پرتپاک استقبال
کامیاب دورہ امریکا کے بعد وزیراعظم عمران خان کا پاکستان پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا جائے گا
باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ سے رات ڈیڑھ بجے اسلام آباد پہنچیں گے،اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کریں گے،
جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی تاریخ کا کامیاب ترین دورہ کیا،وزیراعظم کے کامیاب دورے سےعالمی سطح پرپاکستان کا تشخص بہتر ہوا .
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر امریکا گئے تھے جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائیٹ ہاوس مین ملاقات کی، عمران خان نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں قیام کیا، وزیراعظم نے امریکا میں سرمایہ داروں، پارٹی رہنماوں و کارکنان سے بھی ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کیا، عمران خان کا امریکا پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا گیا تھا، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے، اب وزیراعظم پاکستان واپسی کے لئے امریکہ سے روانہ ہو چکے ہیں، وزیراعظم رات ڈیڑھ بجے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں ان کا بھر پور استقبال کیا جائے گا