اسلام آباد میں خاتون صحافی کے گھر ڈکیتی کی واردات،کیا گیا بہیمانہ تشدد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم بڑھنا شروع ہو گئے ہیں
پی ایف یو جے کی سابق سیکرٹری ،سینئر خاتون صحافی فوزیہ شاہد کے گھر میڈیا ٹاؤن بلاک اے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، پانچ مسلح ڈاکو رات تین بجے دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور فوزیہ شاہد پر تشدد بھی کیا۔ ڈاکؤ لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، دوران ڈکیتی ڈاکو صحافی فوزیہ شاہد کو بالوں سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹتے رہے، فوزیہ شاہد پر بہیمانہ تشدد کیا گیا،تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں پیش آنے والے واقعہ کی صحافتی تنظیموں نے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جائے اور خاتون صحافی کو انصاف دلوایا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مطیع اللہ جان نے لکھا کہ انتہائی قابل مذمت واقعہ ہے یہ، اسلام آباد انتظامیہ کو فوری کاروائی کرنا ہو گی، فوزیہ شاہد ایک نڈر صحافی ہیں جنھوں نے ماضی میں بھی آزادی رائے اور صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی، ہم سب فوزیہ شاہد کیساتھ ہیں
انتہائی قابل مذمت واقعہ ہے یہ، اسلام آباد انتظامیہ کو فوری کاروائی کرنا ہو گی، فوزیہ شاہد ایک نڈر صحافی ہیں جنھوں نے ماضی میں بھی آزادی رائے اور صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی، ہم سب فوزیہ شاہد کیساتھ ہیں#IstandwithFauziaShahid https://t.co/Ab1S8I9cEL
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) September 20, 2022
افضل بٹ، شکیل قرار سمیت دیگر اسلام آباد کے صحافیوں نے واقعہ کی مذمت کی ہے اور پولیس سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے میڈیا ٹاون میں ڈکیتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی آپریشنز کو جلد از جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی، آئی جی اسلام آباد اکبر ناصرنے افسران کو متاثرہ فیملی سے ملنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ڈکیتی کے واقعات ہرگز قابل قبول نہیں،ملزمان کوگرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،
شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز
دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی
سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج