اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟
اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ڈیزاسٹر فری بنانے کے لئے لانگ ٹرم پالیسیاں بنا رہے ہیں، موسیماتی تبدیلی ایک غیر روائتی خطرہ ہے ، حالیہ شدید بارشوں اور برفباری پر لاہور ،کراچی ،بلوچستان اور آزاد کشمیر میں”میٹ ایمرجنسی” لگائی جائے ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں اور برفباری سے دو دنوں میں 67افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
وہ بدھ کو این ایچ اے ہیڈکوارٹر میں نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ قومی شاہراہوں پر زیتون کے پودے لگانے کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔ وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ ہمارے مالیاتی ادارے بھی گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کا حصہ بن رہے ہیں، کلین گرین پاکستان کو جب تک میڈیا اپنی سکرینوں پر اجاگر نہیں کرتا تب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوتا ،میڈیا نے ہمیشہ وزیراعظم کے ویژن کو اجاگر کیا ہے ۔
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
زرتاج گل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسڑیلیا کے صدر کوخط لکھا ہے جس میں وہاں پر لگی ہوئی آگ پر دکھ اور افسوس کے ساتھ ساتھ مکمل تعاون کی پیشکیش بھی کی ہے ،50لاکھ سے زائد درخت ختم ہوچکے ہیں تین ماہ سے زیادہ عرصہ سے آگ لگی ہوئی۔ پہلی دفعہ اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی میں جارہا ہے ،اس وقت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے ،ذہنی طور پر ہمیں اعتراف کرنا چاہیے اور اس شعبے میں بہت کام کی ضرورت ہے ۔ گرین موٹر ویز اور گرین ہائی ویز کے لئے این ایچ اے کا اقدامات نہایت کی احسن قدم ہے ۔
زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ بلین ٹری سونامی میں فروٹ کے درخت ، سایہ دار درختوں اور زیتون کے پودوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ، نیشنل بینک آف پاکستان اس کے علاوہ بھی وزارت موسمیات کے ساتھ ملکر 28لاکھ پودے لگا رہا ہے ، سب سے زیادہ 47فیصد آلودگی ہماری گاڑیوں کے دھواں سے ہے آلودگی کے زرات کو اگر کوئی چیز روک سکتی ہے تو وہ درخت ہی ہے ۔
ویڈیو لیک ہونے کا خدشہ یا کچھ اور، زرتاج گل نے ایسا کیا کر دیا کہ حریم شاہ میدان میں آ گئی