سفارتی آداب اور بین الاقوامی مہمان نوازی کے معاملے میں معمولی سی غلطی بھی ایک بڑی شرمندگی کا باعث بن سکتی ہے، جیسا کہ حال ہی میں اسلام آباد میں دیکھنے کو ملا، جہاں چیک ریپبلک کے وزیراعظم کے سرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر حکومتی پروٹوکول ٹیم نے ایک غیر معمولی اور شرمندہ کن غلطی کر ڈالی۔اسلام آباد کی سڑکوں، چوکوں اور سرکاری عمارتوں کے اطراف خوش آمدیدی بینرز اور جھنڈوں سے استقبال کیا گیا، لیکن جب شہریوں اور صحافیوں کی نگاہ ان بینرز پر پڑی تو حیرانی کی انتہا نہ رہی۔ بینرز پر چیک ریپبلک کے قومی پرچم کی جگہ کار ریسنگ میں استعمال ہونے والا مشہور "چیکرڈ فلیگ” (Checkered Flag) آویزاں تھا — وہی کالا سفید خانوں والا پرچم جو ریس کے اختتام پر لہرایا جاتا ہے۔

بینرز پر لکھا تھا:
"WARM WELCOME TO CZECH PRIME MINISTER H.E. MR. MIREK TOPOLANEK”

لیکن اس تحریر کے ساتھ جو پرچم آویزاں کیا گیا وہ چیک (Czech) نہیں بلکہ "چیک” (Check) تھا، یوں ایک سنگین پروٹوکول کی غلطی قومی سطح پر سبکی کا باعث بنی۔

یہ منظر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، صارفین نے طنزیہ تبصرے شروع کر دیے ،پاکستانی حکومت کی جانب سے اس سفارتی سنگین غلطی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا،

Shares: