اسلام آباد میں سید علی گیلانی کی نماز جنازہ، صدر مملکت سمیت اہم شخصیات کی شرکت

0
78

معروف کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے ایصال ثواب کیلئے غائبانہ نماز جنازہ کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام قومی اسمبلی کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی.

نماز جنازہ صدر پاکستان ڈاکتر عارف علوی چئرمین سینٹ صادق سنجرانی ، چئیرمین کشمیر کمیٹی ، حریت کانفرنس کے رہنما اور اراکین پارلیمنٹ شریک ہوئے ،نماز جنازہ حریت رہنما غلام محمد صفی نے پڑھائی

قبل ازیں پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے سید علی گیلانی کا جسد خاکی قبضے میں لینے کی شدید مذمت کی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علی گیلانی کا جسد خاکی اس وقت قبضے میں لیا گیا جب تدفین کی تیاری کی جا رہی تھیترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی قابض فورسز کے دستے نے سرینگر میں سید علی گیلانی کے گھرپر چھاپہ مارا ، اور ان کے خاندان کو ہراساں کیا ۔ بھارتی قابض فورسز اہل خانہ سے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھین کر لے گئیں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے مطابق انہیں سری نگر کے شہدا قبرستان میں سپرد خاک کیا جانا تھا مگر کٹھ پتلی انتظامیہ نے اجازت نہ دی ، بھارتی حکومت سید علی گیلانی سے ان کی موت کے بعد بھی خوفزدہ ہےعلی گیلانی کے ساتھ ان کی موت کے بعد بھی غیر انسانی رویہ روا رکھا جا رہا ہے یہ رویہ بھارتی قابض فورسز کے غیضح و غضب ظلم و بربریت کا غماز ہے ۔بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تمام سول اور انسانی اقدار کو پامال کر رکھا ہے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی میڈیا سید علی گیلانی کی تدفین اور وادی میں کرفیو کے نفاذ کی خبریں دے رہا ہے ، عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی حکومت کے اس ناروا رویے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غیر انسانی رویے پر بھارت کا احتساب کرے

سابق وزیر اعظم و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی وفات پر دلی افسوس اور دکھ ہے ، تحریک آزادی کشمیر کے رہنما سید علی گیلانی نے پوری زندگی کشمیر میں رہ کر پاکستانی کا مقدمہ لڑا, بھارتی مظالم کے خلاف ان کی ہمت اور بہادری کشمیر کی آزادی کی جنگ میں ہمیشہ حوصلہ افزائی کا کام کرے گی۔ اللہ انکو جنت میں اعلیٰ درجات سے نوازے اورانکی جدوجہدکا مقصد جلد پورا ہو, سید علی گیلانی نے ہمیشہ پاکستان کا پرچم لہرایا اور کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگایا, سید علی گیلانی ایک محب وطن کشمیری تھے, یسید علی گیلانی کو انڈیا کا جبر اور زیادتی نہ جھکا سکے اور نہ اپنے موقف سے ہٹا سکے,

سید علی گیلانی اپنے آبائی شہر سپرد خاک

کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی کابینہ کا سید علی گیلانی کا مشن جاری رکھنے کا عزم

بابائے حریت سید علی گیلانی وفات پا گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون

حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات ، بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا

وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار،آج پاکستانی…

سید علی گیلانی کی وفات پر صدر مملکت۔بلاول۔ سراج الحق سمیت قومی قائدین کا اظہار افسوس

کشمیری آج یتیم ہو گئے، علی گیلانی کی وفات پر مشعال ملک کا جذباتی پیغام

قابض بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ، تیاری جاری

سید علی گیلانی کی قربانیاں اور مسلسل جدوجہد بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیرعزم کی علامت ہے…

آزادکشمیر حکومت کا سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ چھٹی اور تین روزہ سوگ کا اعلان

پاکستان کے مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

Leave a reply