وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زمین کے تنازعہ پر قتل کے واقعات میں اضافہ

0
33
وفاقی-دارالحکومت-اسلام-آباد-میں-زمین-کے-تنازعہ-پر-قتل-کے-واقعات-میں-اضافہ #Baaghi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئے روز ہاؤسنگ سوسائٹیز میں جھگڑے تو سننے کو مل رہے تھے تا ہم گزشتہ چند دنوں میں ان میں تیزی آئی ہے

اسلام آباد میں ٹارگٹڈ حملے میں ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک ہلاک ہو گیا جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کا ساتھی، دو سیکورٹی گارڈ اور ایک ڈرائیور شامل ہے، مرنے والے کی شناخت مرزا نوید کے نام سے ہوئی جو کہ ایک وکیل بھی ہے اور اس کا ساتھی ملک طاہر ان کے خلاف بنی گالہ تھانے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کی دفعہ 7 اور 302 ، 324 کے تحت مقدمہ درج تھا اور وہ اس مقدمے میں ضمانت پر تھا ،ویگو گاڑی میں وہ سوار تھے جب مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کی، پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپپتال منتقل کیا، نوید کی موت ہو گئی، پولیس نے بتایا کہ اسکو پانچ گولیاں لگی ہیں ملک طاہر ، دو گارڈز اور ڈرائیور کو طبی امداد فراہم کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔

28 جنوری کو ایک مقدمہ درج کروایا گیا تھا ،22 اپریل کو  تصدق حسین شاہ کے خلاف ایک اور زمین کے تنازعہ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جو تنویر احمد کے قتل کے سلسلے میں دفعہ 302 ، 506ii ، 148 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے ڈان نیوز کے مطابق رابطہ کرنے پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے ڈان کو بتایا کہ نوید اور طاہر دونوں اسلام آباد کی سیشن کورٹ کی جانب سے ضمانت پر ہیں۔ تاہم ، ضمانت کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا اور اس کی آخری سماعت 6 ستمبر کو ہوئی۔ سب ڈویژن پولیس آفیسر بنی گالہ اے ایس پی حیدر علی نے مزید کہا کہ نوید اور طاہر پر جنوری میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تمام قانونی کاروائیوں کو ضمانت ملنے کے بعد کیا گیا تاکہ مزید واقعات کو روکا جا سکے۔

ایک اور سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ پولیس نے نوید اور طاہر کو گرفتار کیا لیکن بعد میں انہوں نے ضمانت حاصل کرلی۔تاہم 22 اپریل کو تنویر احمد کے قتل کے سلسلے میں درج مقدمے میں نامزد ملزمان نے نہ تو ضمانت حاصل کی اور نہ ہی پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔ جولائی میں تصدق حسین کے خلاف کیس کے شکایت کنندہ نے ایس ایس پی انویسٹیشن سے رجوع کیا اور کہا کہ پولیس ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے اسلئے تفتشیش کی منتقلی کی جائے ۔ اس کے جواب میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ایس پی صدر سے معاملے کی انکوائری کرنے کو کہا۔

اس حوالے سے جاری کردہ ایک خط میں کہا گیا ہے کہ کیس کے درخواست گزار نے الزام لگایا کہ تفتیشی افسر نے اپنے افسران کی جانب سے کی گئی تفتیش کا غلط مطلب لیا جس پر ملزم نے عدالت سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔ اس لیےایس پی صدرکو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کی انکوائری کریں اور سات دن کے اندر رپورٹ پیش کریں۔افسر نے کہا کہ معاملے کی انکوائری ابھی باقی ہے۔

اسلام آباد میں فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا مقدمہ تھانہ آئی نائن میں درج کر لیا گیا،مقدمہ میں 6ملزمان نامزد کئے گئے، درج ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل سمیت 5دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے گاڑی کا تعاقب کرکے کلاشنکوف سےفائرنگ کی،مقدمہ میں تین نامعلوم ملزمان سمیت چھ ملزمان نامزد ہیں اسرار، رازق، شاہ ریز، گلفراز،نصیر شاہ اور تصدق شاہ مقدمے میں نامزد گیا

پارک ویو سوسائٹی اب تک متعدد جانیں نگل چکی ہیں۔ سوسائٹی کے مالک علیم خان پر اراضی پر قبضہ کے دوران فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر قتل اور دہشت گردی کا بھی مقدمہ درج ہوچکا ہے۔ رواں برس ماہ جنوری میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما، پنجاب کے صوبائی وزیر علیم خان کے خلاف دہشتگردی، قتل، اقدام قتل سمیت دس سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں رہائشگاہ سے چار کلومیٹر دو ر پیش آیا تھا جہاں رات دوبجے شروع ہونے والے فائرنگ صبح چھ سے سات بجے تک جاری رہی لیکن پولیس تاخیر سے پہنچی ۔ اسلام آباد میں تھانہ بنی گالہ کی حدود میں مقامی شہریوں کی قیمتی اراضی پرقبضہ کرنے کے دوران با اثر قبضہ مافیا کے کارندوں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت ہوئی، جس کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے سینئر وزیروپارک ویوسوسائٹی کے مالک علیم خان خلاف دہشتگردی ، قتل، اقدام قتل سمیت دس سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا

پارک ویو سوسائٹی کے حوالہ سے عدالتوں میں بھی کیس زیر سماعت ہیں سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےتحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو کے این او سی کی بحالی سے متعلق معاملہ کی سماعت کی جس میں تمام متعلقین پیش ھوئے ،جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے ہیں کہ سی ڈی اے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا،سی ڈی اے خود ہاوسنگ کی سہولت فراہم نہیں کرتا تو نجی انوسٹرز کو تنگ نہ کرے۔سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پارک ویو سوسائٹی نے کری روڈ سے اپنی سوسائٹی کیطرف غیر قانونی سڑک بنائی،پارک ویو سوسائٹی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ دو سال گزر گئے سی ڈی اے نے سڑک سے متعلق ہمیں کوئی نوٹس نہیں دیا۔نجی زمین مالکان نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ پارک ویو والوں نے ہماری زمین پر قبضہ کیا اور ہم پر حملہ بھی کیا اور ایک بندہ مار دیا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہ پارک ویو پر سیاسی مداخلت,پولیس گردی اور نجی زمینوں پر قبضے کا الزام ہے،نجی مالکان آپ وکیل کر لیں بعد میں آپکو سنیں گے،

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا

علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پارٹنر پر فائرنگ، مقدمہ درج

Leave a reply