اسلام آبادبلدیاتی انتخابات،جماعت اسلامی نےامیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے

اسلام آباد :جماعت اسلامی پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے80 یونین کونسل کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے ۔جماعت اسلامی آفیشل فیسبک پیج کے مطابق 101 یونین کونسل میں سے 80 یونین کونسلز میں اپنے نشان اور جھنڈے کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔ جماعت اسلامی اسلام آباد کی طرف سے پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے گئے ہیں ۔ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ جماعت اسلامی بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہے ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل مکمل ہوگیا،101 یونین کونسل کی نشستوں پر 3 ہزار 866 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول کے تحت امیدواروں کی فہرست 14 نومبر کو جاری کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 نومبر تک جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے کل 12 سو 11 نشستوں پر 3 ہزار 866 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 101 نشستوں کیلئے 537 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

جنرل ممبرز کی 606 نشستوں کیلئے 1 ہزار 945، خاتون ممبر زکی 202 نشستوں کیلئے 546 اور نوجوان ممبرز کی 101 نشستوں کیلئے 344 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

مزدور اور کسان ممبر زکی 101 نشستوں کیلئے 348 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کیئے جبکہ اقلیتوں کیلئے مخصوص 101 نشستوں کیلئے 146 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول کے تحت امیدواروں کی فہرست 14 نومبر کو جاری کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 نومبر تک جاری رہے گی۔

Comments are closed.