اسلام آباد؛ نجی ہوٹل میں کمرے نہ ملنے پر ائیرہوسٹس کا پارہ گھوم گیا
اسلام آباد میں قومی ائیرلائن پی آئی اے کی ائیرہوسٹس مسماتہ عنیدہ کا نجی ہوٹل میں کمرے نہ ملنے پر پارہ گھوم گیا۔ ہوٹل میں بات کرتے ہوئے فون کا ریسور ریسپشن پر دے مارا۔
اسلام آباد میں قومی ائیرلائن پی آئی اے کی ائیرہوسٹس مسماتہ عنیدہ کا نجی ہوٹل میں کمرے نہ ملنے پر پارہ گھوم گیا۔ ہوٹل میں بات کرتے ہوئے فون کا ریسور ریسپشن پر دے مارا۔ ہوٹل انتظامیہ کی ویڈیو کے ساتھ شکایت پر پی آئی اے انتظامیہ نے ائیرہوسٹس کو دو ماہ کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر خدمات سرانجام دینے سے روک کر ساتھی اہلکار کو بھی لیٹر آف ڈس پلیئر جاری کردیا۔ ائیرہوسٹس کے ساتھ پی آئی اے کا میل اسٹاف ممبر ہوٹل انتظامیہ کو خواتین ہوسٹس سے الجھنے سے روکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ہوٹل مینجر نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ پی آئی اے انتظامیہ کو شکایت کی جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے عملے کے ناروا سلوک پر اظہار ناپسندیدگی کیا اور جی ایم فلائٹ آپریشن نے فضائی میزبان مسماتہ عنیدہ آرائیں سمیت ساتھی اہلکار حاجی ظفر علی کو لیٹر آف ڈس پلیئر جاری کردیا۔