پی اے سی اجلاس میں بھی آٹا مہنگا ہونے کا تذکرہ

0
32
parliment-house

نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا

اجلاس میں پاکستان ریلویز کی آڈٹ رپورٹ 2019-20 کا جائزہ لیا گیا،پی اے سی نے ریلوے افسران کی جانب سے کاروباری طبقے کو ہراساں کرنے پر اظہار تشویش کیا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا تھا کہ پشاور سرکل میں بزنس مینوں سے حصہ مانگنے کی شکایات ملی ہیں،پی اے سی نے متعلقہ افسر کیخلاف انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی ،قصور ثابت ہونے پر انضباطی کاروائی یا نوکری سے ہٹانے کی سفارش کر دی ،ریلوے اراضی پر قبضہ کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آیا،رمیش کمار نے کہا کہ ریلوے اپنی اراضی واگزار کروانے کیلئے کیا کر رہی ہے۔ شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ریلوے میں سب مادر پدر آزاد ہیں۔ جی ایم ریلوے ایسا شخص ہے جو فون تک نہیں اٹھاتا۔ ریلوے انتظامیہ کا ادارے پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ قابضین کا کوئی قصور نہیں، قصور ریلوے حکام کا ہے جن کی وجہ سے قبضہ ہوتا ہے۔ نور عالم خان نے کہا کہ آپ سب سول سرونٹ ہیں، ایم این اے عوام کی آواز ہوتا ہے۔ایم این اے کا فون اٹینڈ کرنا آپ پر فرض ہے۔افسر شاہی نہیں چلے گی۔ چیئرمین پی اے سی نے ریلوے حکام کو ارکان پارلیمنٹ کے تحفظات سننے کی ہدایت کر دی، نور عالم خان نے کہا کہ پی اے سی کا کوئی رکن فون کرے تو اس کی بات خاص طور پر سنی جائے،

پی اے سی اجلاس میں بھی آٹا مہنگا ہونے کا تذکرہ کیا گیا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ملک میں آٹا مہنگا ہورہا ہے، میں لوگوں کی گالیاں سنتا ہوں، سول سرونٹس کو بھی اس صورت حال کا سامنا کرنا چاہئے،

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان پی اے سی کے طلب کرنے پر پیش ہوئے، نور عالم خان نے کہا کہ آئی جی صاحب کیا آپ کو ملک میں تھرییٹ کا علم ہے؟ ایم این اے ہاسٹل، پارلیمنٹ لاجز کی سیکورٹی کا جائزہ لیا جائے۔ کوئی معلوم نہیں کون لاجز میں آتا اور جاتا ہے۔ میریٹ ہوٹل کے سامنے پارکنگ سیکورٹی تھریٹ ہے۔پی اے سی نے میریٹ ہوٹل کے سامنے پارکنگ فوری ختم کرنے کی ہدایت کر دی ،پی اے سی نے ریڈ زون کی عمارتوں میں مستقل آنے والوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کر دی، پی اے سی نے وی آئی پی موومنٹ کیلئے ٹریفک سگنلز بند نہ کرنے کی ہدایت کر دی، پی اے سی نے آئی جی اسلام آباد کو شہر میں گداگروں کے خلاف آپریشن کی ہدایت بھی کی،اجلاس میں کہا گیا کہ دہشت گرد گداگروں کے روپ میں بھی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے پی اے سی کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کر دی،

آئوٹ سورس کی گئی ٹرینوں کی انتظامیہ سے ٹیکس وصول نہ کرنے کا معاملہ پی اے سی نے معاملہ سیکرٹری خزانہ کو بھجوا دیا، پی اے سی نے کہا کہ ایک ماہ میں سیکریٹری خزانہ اس معاملہ کو حل کریں۔ سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے آؤٹ سورس کی گئی ٹرینوں سے ٹیکس وصول نہیں کرے گی۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس وصول نہ کرنے پر ریلوے کا اکائونٹ منجمد کر کے ایک ارب 39 کروڑ روپے خود ہی لے لیے۔

عقیل کریم ڈھیڈی سیکیورٹیز پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی پاکستان ریلوے کی نادہندہ نکلی ، آڈٹ حکام نے کہا کہ اے کے ڈی سیکورٹیز نے 2004 میں کراچی میں ریلوے کی ملکیت 10 ہزار 207 مربع گز زمین 99 سالہ لیز پر لی،زمین کی مالیت 61 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، زمین کی سالانہ لیز 5 لاکھ 60 ہزار روپے مقرر کی گئی، صرف پہلے سال ادائیگی کی گئی، 18 سال سے کوئی رقم ادا نہیں کی،لیز کے تحت ریلوے اراضی تاحال اے کے ڈی کے زیر قبضہ ہونے کا انکشاف بھی ہوا، پی اے سی نے لیز فوری طور پر منسوخ کرنے، قبضہ واگزار کرانے کی ہدایت کر دی،کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ بے شک فورس استعمال کریں، زمین واپس لی جائے،صدر یا وزیراعظم سے تعلق کا یہ مطلب نہیں کہ آپ مزے کرتے رہیں،پی اے سی نے اے کے ڈی سیکیورٹیز کو بلیک لسٹ کرنے کی بھی سفارش کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

Leave a reply