وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے 9 ماہ میں 8 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کر لیے ، مگر جرم اب بھی جاری

اسلام آباد:اسلام آباد کی پولیس کہتی ہےکہ اس نے 9 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، اس دوران مختلف جرائم میں ملوث 8623 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ مگر سوال یہ ہے کہ جرم کیوں نہیں رکتے ، جرم ابھی بھی باقی ہیں‌

اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کےمطابق پولیس نے ملزمان سے کروڑوں کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا، ڈکیتیوں اور سرقہ بالجبر کے 512 ملزمان گرفتار کیے گئے، نقب زنی اور چوری میں ملوث 582 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

اس دوران پولیس نے 109 کار چور گرفتار کیے گئے اور ان سے 131 گاڑیاں برآمد کی گئیں، موٹر سائیکل چوری میں بھی ملوث 168 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف بھی مؤثر کریک ڈاؤن کیا گیا، جس میں 1070 منشیات و شراب فروشوں کو گرفتار کیا گیا، اور 314 کلو چرس، 41 کلو ہیروئن، 7 کلو سے زاید افیون برآمد کیا گیا۔

Comments are closed.