سکول اور کالجز میں منشیات کی سپلائی میں ملوث 12 کارندے گرفتار

0
45

اسلام آباد پولیس نے کارروائیاں کی جس کے نتیجے میں سکول اور کالجز میں منشیات کی سپلائی میں ملوث 12 کارندے گرفتار کرلئے۔ منشیات سپلائرز سے 2000 گرام چرس، 800 گرام آئس، 500 گرام ہیروئن اور 140 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان میں منظور احمد، شفقت علی،محمد علی،محمد شہزاد، زمرد شاہ،سید اسرار، عدنان، سلیمان، انمان الحق، لیاقت علی اور رضی خان شامل ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ منشیات سپلائرز کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز سے جی ٹین، بری امام، جی سیون، 26 نمبر چونگی، کھنہ، غوری ٹاون، چک شہزاد سے گرفتار کیا گیا۔ بچوں کا مستقبل تباہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ ضلع بھر میں منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کیا گیا ہے۔

Leave a reply