اسلام آباد پولیس ان ایکشن،کتنے افراد کو گرفتار کر لیا؟ اور کیا کیا برآمد ہوا

اسلام آباد پولیس ان ایکشن،کتنے افراد کو گرفتار کر لیا؟ اور کیا کیا برآمد ہوا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات گئے فیض آباد اور تھانہ آئی نائن سے ملحقہ آبادی میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی اداروں نے ایک شخص گرفتارکر لیا،گرفتار محمد ناصر جمیل نامی شخص سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں،سرچ آپریشن میں 11ہوٹلز، 79دکانوں، 19گھروں اور 139 افراد کی تلاشی لی گئی
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد دورہ سری لنکن سے پہلے سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانا ہے،سرچ آپریشن میں پولیس اور حساس اداروں نے حصہ لیا،
دوسری جانب اسلام آباد کےتھانہ بھارہ کہو میں منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کی گئی ہے،کارروائی میں پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 300سےزائدجعلی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں،پولیس کے مطابق ملزمان اسلام آباد اور راولپنڈی میں جعلی شراب فروخت کرتے تھے،گرفتار ملزمان میں مقصود اور بابر شامل ہیں، دوران کاروائی دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے