fbpx

اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام جینڈرپروٹیکشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیرصدارت جینڈرپروٹیکشن کے حوالے سے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس منعقد ہوئی ہے، راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں سینئیرافسران، صدرچیمبرآف کامرساینڈ انڈسٹری، ممبران سیول سوسائٹی، غیرملکی مندوبین اورڈیسک پرتعینات عملے نے شرکت کی ہے، جینڈرپروٹیکشن یونٹ اورہیلپ لائن 8090 کی گزشتہ ایک ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے، آئی جی اسلام آباد اور کانفرنس میں موجود شرکاء نے جینڈر پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی کوسراہا ہے، شرکاء نے جینڈرپروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی کو مزید فعال بنانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں ہیں.
جینڈر پروٹیکشن یونٹ ڈیسک پر77 درخواستیں جبکہ ہیلپ لائن 8090 پر65 کالزسمیت مختلف نوعیت کی کل 131 شکایات موصول ہوئیں ہیں، 51 گھریلو تشدد، 3 جنسی ہراسگی ، 11 حراسمنٹ، 28 ہمسایوں کی شکایات، 9 مختلف نوعیت کی دھمکیوں جبکہ 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، مختلف دفعات کے تحت 6 مقدمات سمیت 46 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے، جبکہ 43 زیرالتواء ہیں جن پرکارروائی جاری ہے، 10 خواتین نے ہیلپ لائن کے ذریعے رہنمائی حاصل کی ہے، سوشل میڈیا ودیگرذرائع ابلاغ کے ذریعے 86 فیصد لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے، جینڈر پروٹیکشن یونٹ کے فعال ہونے کی وجہ سے خواتین وبچوں پرگھریلو تشدد ودیگر مسائل میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے.