قرضہ ملنے پر جشن نہیں افسوس کی ضرورت،ہروزیر کے ہاتھ میں کشکول ہے،شیری رحمان

0
37
عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے،شیری رحمان کا مشورہ

قرضہ ملنے پر جشن نہیں افسوس کی ضرورت،ہروزیر کے ہاتھ میں کشکول ہے،شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے آئی ایم ایف قرضے پر کہا ہے کہ ‏1 ارب ڈالر کی قسط کے لئے عوام پر اربوں روپے کے ٹیکس لگائے گئے،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ناقابل قبول شرائط تسلیم کئے،1 ارب ڈالر قرضہ ملنے پر جشن نہیں افسوس کرنے کی ضرورت ہے معیشت میں استحکام آئی ایم ایف کے قرضے سے نہیں معاشی پالیسی سے آتا ہے جو اس اس حکومت کے پاس نہیں،‏انہوں نے صرف 3 سال میں قرضوں میں 60 فیصد اضافہ کیا، اس حکومت نے 20.7 کھرب روپے کے قرضے لئے ہیں جو کسی بھی حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ لیا گیا قرضہ ہے، مجموعی قرضہ 50 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ہے،قرض پر چلنے والی حکومت ہر روز 17 ارب روپے سے زائد قرضہ لے رہی ہے، ‏جو جماعت آئی ایم ایف نا جانے کی سیاست کرتی رہی آج اس کے وزراء قرض کی قسط ملنے پر خوشی کا اظہار کر رہے،حکومت میں آنے سے پہلے کہتے تھے کشکول توڑ دینگے، اب ہر حکومتی نمائندے کے ہاتھ میں کشکول ہے، 1 ارب ڈالر کی قسط کے لئے انہوں نے منی بجٹ بلڈوز کر کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا،

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ‏آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سےملکی معیشت مستحکم ہوئی،وزیرخزانہ شوکت ترین‏ کا کہنا تھا کہ بجلی کی کھپت میں 13 فیصد اضافہ،کارپوریٹ منافع ریکارڈ بلندی پرہے رواں مالی سال ملکی معیشت کی شرح نمو 5 فیصد سے نیچے رہے گی،آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 6 فیصد ہونے کا امکان ہے،اقتصادی ترقی 22-2021 میں 4.5 سے 5 فیصد کے درمیان رہے گی،زرعی شعبے،نجی اورہاؤسنگ فنانس کیلئے قرضوں نے معیشت کو فروغ دیا،برآمدات اورترسیلات زربڑھ رہی ہیں،محصولات کی وصولی میں 32 فیصد سے زائداضافہ ہوا،‏آئی ایم ایف ہماری معاشی حکمت عملی کوتسلیم کرتی ہے،آئی ایم ایف کا پاکستان کےلیے قسط منظورکرنا خوش آئند ہے،آئی ایم ایف قسط سے معیشت مستحکم ہوگی چین کو تعاون کرنے کی درخواست کریں گے ،دورہ چین سیاسی اورمعاشی طورپربہت اہم ہے،چین سے کہیں گے اپنی انڈسٹری کو پاکستان میں بھی لائیں اورسرمایہ کاری کرے،شوزیراعظم چین سے کہیں گے کہ زراعت کے پلان میں ہماری مدد کریں،

آئی ایم ایف کو بتادیا عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،شوکت ترین

وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان کا کتنا ہوا مالی نقصان؟ رحمان ملک کا انکشاف،کیا بڑا اعلان

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

حکومت آئی ایم ایف کا تیارکردہ منی بجٹ نہ دے، استعفی دے ،شہباز شریف

قبل ازیں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ آرٹیکل فور کے تحت مذاکرات مکمل ہوچکے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرز کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی پاکستان کو 6 ارب ڈالر میں سے 3 ارب ڈالرز موصول ہوجائیں گے کورونا کی پہلی لہر کے بعد معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں پاکستان کی جی ڈی پی 4 فیصد رہنے کی توقع ہے مہنگائی کی اوسط شرح 10.2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے رواں مالی سال مالیاتی خسارہ 6.9 فیصد تک رہنے کا امکان ہے پاکستان میں مہنگائی,کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھ رہا ہے حالیہ حکومتی اقدامات معیشت ,قرضوں کے استحکام کے لیے مناسب ہیں معاشی اصلاحات سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے مارکیٹ ایکسچینج ریٹ سے جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوگاحکومت کو معاشی اصلاحات میں عمل درآمد میں تاخیر کا سامنا ہے اسٹیٹ بینک خودمختاری ترمیمی بل کی منظوری خوش آئند ہے اسٹیٹ بینک کو مہنگائی,معاشی استحکام لانے کا مینڈیٹ دیا گیا مانیٹری پالیسی کے ذریعے کیے گئے اقدامات ضروری ہیں توانائی شعبہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے گردشی قرضوں کے پلان سے پیداواری لاگت وصول ہوگی

کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

کامیاب جوان پروگرام ،وزیراعظم نے دی رقم بڑھانے کی منظوری

کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں،شفافیت،میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعظم

کامیاب جوان پروگرام، وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو بڑا حکم دے دیا

کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی

پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی شوکت ترین

Leave a reply