مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب...

پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے 51...

بھارت ٹی ٹی پی، بی ایل اے سےدہشتگردی کروا سکتا،خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...

قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔

قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہیں،تحریک انصاف کے اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے مگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں اپنے صوبے کی نمائندگی کی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ چاروں صوبوں کے گورنرز، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی سمیت چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس شریک ہیں۔

پیپلزپارٹی کے 16 اراکین پارلیمنٹ بلاول بھٹو کی سربراہی میں اجلاس میں شریک ہیں اور ایم کیو ایم کے 4 اراکین پارلیمنٹ نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کی ،ے یو آئی (ف) کے وفد نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کی، سربراہ بی این پی مینگل سردار اختر مینگل کو بھی بلایا گیا تھا لیکن وہ نہیں آئے۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پرغیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور پارلیمنٹ ہاوس کی چھت پر اسنائپرز بھی تعینات ہیں۔

اچھا ہوتا کہ ہمارے اپوزیشن کے ساتھی بھی آج کے اجلاس میں آتے،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تمام شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں،آج ہم غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں,بلوچستان اور کے پی میں سیکیورٹی کی صورتحال آپ کے سامنے ہے،یہ اجلاس بلانے کا مقصد قوم کو پیغام دینا ہے کہ ہم دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں,اچھا ہوتا کہ ہمارے اپوزیشن کے ساتھی بھی آج کے اجلاس میں آتےہماری بہادر سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں,ہم افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں,حالات متقاضی ہیں کہ پارلیمنٹ، حکومت، ریاست سمیت سب اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں،وزیراعظم نے افواج پاکستان کی قیادت بالخصوص آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین کیا، اور کہا کہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔

ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کو مکمل وسائل فراہم نہیں کیے گئے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےقومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں فوج نے خیبرپختونخوا میں امن کیلئے بہت کام کیا ہے،ہمارے صوبے میں سیکیورٹی مسائل موجود ہیں،پولیس فورس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کا مورال بڑھا رہے ہیں، پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا جارہا ہےضم ہونے والے قبائلی اضلاع کو مکمل وسائل فراہم نہیں کیے گئےہم بارہا وفاق سے یہ معاملہ اٹھا رہے ہیں،

کسی مخمصے کا شکار ہوئے بغیر ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان، سربراہ جے یو آئی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ہمیں ملک کیلئے متحد ہونا ہوگا، سیاسی باتیں اور اختلافات چلتے رہتے ہیں، فوج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمیں اس وقت آپس کے اختلاف کو ختم کرتے ہوئے ملکی استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا، دہشت گردی کا کوئی مذہب اور فرقہ نہیں،سیاسی قیادت اور قوم کو کسی مخمصے کا شکار ہوئے بغیر ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا،

خواجہ آصف کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
قومی سلامتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی،بولے کہ آج کے دن بھی اپوزیشن نے ریاست کی بجائے ایک شخص کو ترجیح دی،عوام کو ان کا اصل چہرہ دیکھنا چاہیے، ہم نے سابق دور حکومت میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا،پی ٹی آئی کے دور میں پھر افغانستان سے دہشت گردوں کو لاکر یہاں بسایا گیا،ان دہشت گردوں کے سبب آج ایک بار پھر پورے ملک میں بے چینی کی کیفیت ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan