اسلام آباد تک پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی،بلاول

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے لالہ موسی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کارکنوں ، عہدے داروں کو ہراساں کیا جارہا ہے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا دھرنا، احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ہم کنٹینر دیں گے،ہمارے راستے میں کنٹینرزرکھ دیے گئے ہیں،وزیرا عظم نے ہمارے راستے میں کنٹینرز رکھ دیے ہیں، آج رات گوجرانوالہ میں پاکستانی عوام کا سمندرسلیکٹڈ کو جواب دے گا،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ 70 سال سے جمہوریت کونہیں چلنے دیا جاتا،2020 میں بھی غیرجمہوری کوششیں جاری ہیں،ان کوایک جلسہ برداشت نہیں ہوتا،گگلت بلتستان میں بھی انتخابات سے قبل دھاندلی شروع ہوچکی ہے،عوام کے مینڈیٹ، عوام کی طاقت کو ماننا ہوگا، کٹھ پتلی جس نے عوام کا جینا دوبھر کردیا اس کے جانے کا وقت آگیا ہے،ملک کی بقا کے لیے جدو جہد ہم تین نسلوں سےکر رہے ہیں،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جمہوریت کو بحال کرنا پڑے گا،عوام کیساتھ ناانصافی ہوگی کہ ہم اس نالائق، کٹھ پتلی، سلیکٹڈ حکومت کو تسلیم کرلیں،زبردستی فیٹف سے متعلق قانون سازی کرائی گئی، عمران خان چاہتا ہے پارلیمان اس کی جلسہ گاہ بنے ،آپ کو عوام کا سمندر جواب دے گا کہ اس نالائق نے پوری قوم کا جینا حرام کردیا ہے ،عمران خان کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے ہے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آپ عوام کی ناراضگی، جذبات، بھوک افلاس کو قید نہیں کرسکتے ہمیشہ یہ جدوجہد رہی کہ ملک میں شفاف الیکشن ہوں،ہرادارہ اپنی حدود میں کام کرے، پاکستان میں جمہوریت ہوگی، پاکستان کی عوام غلام نہیں خود مختار ہے 2020ء میں بھی ان کو جمہوریت برداشت نہیں، ایک جلسہ تک برداشت نہیں،جی بی الیکشن میں بھی پری پول دھاندلی شروع ہوچکی ہے اگر جی بی میں دھاندلی ہوئی تو یہ سب سے بڑا قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،اس نااہل کے جانے کا وقت آچکا ہے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے پیپلزپارٹی امیدوارجاویدحسن کو نگرمیں الیکشن سے پہلے نااہل قراردینےکی کوشش کی جارہی ہے، میں خود گلگت بلتستان جاؤں گا ، اگر دھاندلی ہوئی تو گلگت بلتستان سے اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کریں گے ، جمہوریت کیلیے، انصاف کیلیے ہم تین نسلوں سے قربانی دے رہے ہیں ہم نےقربانی دیدی ہےآپ کوہمارے خون کےساتھ انصاف کرنا ہوگا،عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان کے مسائل کون حل کرسکتا ہے،ہم جمہوری لوگ ہیں، مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے جمہوری رویوں کو نہ مانا گیا تو پھر ہم مجبوراًانتہائی قدم کا سوچ سکتے ہیںہم ذاتی کامیابی یا وقتی ریلیف کے لیے کوئی کام نہیں کریں گے، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ عوام کو پھر آمرانہ دور نہ دیکھنا پڑے ،یہ برادشت نہیں کرینگے کہ کٹھ پتلی حکومت کےذریعے جعلی جمہوریت چلائی جائے عمران خان نے پارلیمنٹ کو جلسہ گاہ بنانے کی روش شروع کردی ہے ،اپوزیشن موجود نہ ہوتو عمران خان خطاب کرنا شروع کردیتے ہیں،بپارلیمنٹ کا اجلاس 19 اکتوبر کو بلایا جانا تھا،عمران خان کیلیے16 اکتوبر کو بلالیا گیا،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں پر پولیس کے ظلم کی مذمت کرتے ہیں،اسپیکر نے اپنی چیئر کی بھی توہین کی ہے حکومت مستعفی ہوتی ہے تواپوزیشن کوقومی حکومت بنانا ہوگی،شفاف انتخابات کرانا ہونگے،ہمیں اسلام آباد تک پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی،

جلسہ گاہ میں کارکنان کی آمد شروع ہے، جامہ تلاشی کے بعد کارکنان کو جلسہ گاہ میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، جلسہ گاہ کے قریب تمام علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، گاڑیوں کی آمدوفت مکمل طور پر بند ہے، شہریوں کو پیدل گزرنے دیا جا رہا ہے

گوجرانوالہ جلسہ کی سیکورٹی تنظیم انصار الاسلام کو سپرد کی گئی ہے.انصار الاسلام کے قائم مقام سالار حاجی عبداللہ خلجی نے سیکورٹی پلان رانا ثناءاللہ کو پیش کیا مسلم لیگ ن کے صوبہ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے تنظیم انصارالاسلام کے خدمات کا اعتراف کرکے پی ڈی ایم گوجرانوالہ جلسہ کی سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی انتظام انصار السلام کے حوالے کیا۔

گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

یہ عمران خان کی حکومت، ہم یہ کام کریں گے، حکومت نے شرکاء جلسہ کیلیے بڑا اعلان کر دیا

پی ڈی ایم جلسہ، لاہوریوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

مریم نواز رائیونڈ سے کب روانہ ہو گی؟ شیڈول سامنے آ گیا

پی ڈی ایم کے جلسے نے مزدوروں سے روزگار بھی چھین لیا

پی ڈی ایم جلسہ،کینٹینر ڈرائیوار کا برا حال، کہتے ہیں چھ دن سے کھانا نہیں ملا،کہاں جائیں

پی ڈی ایم جلسہ، جلسہ گاہ سے دو کلو میٹر کا علاقہ مکمل سیل،شہری خوار

پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کے لئے بنایا گیا گیٹ بند،کارکنان کی آمد شروع

پی ڈی ایم جلسہ، کوریج کرنیوالے صحافی مشکلات کا شکار، جلسہ گاہ سے باہر نکلنے کا حکم

جمعہ کے دن ہی جلسہ کیوں؟ شہری نماز جمعہ کے لئے خوار

حکومت نے گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت ہو گی،مریم نواز کے ترجمان کا بیان

مریم نواز گوجرانوالہ جلسہ سے قبل کتنے مقامات پر خطاب کریں گی؟ شیڈول جاری

جعلی حکومت کے اختتام کی شروعات کا آغاز ہو چکا،مریم نواز کا کارکنان سے خطاب

ہم حکمرانوں کو این آر او نہیں دے رہے،حکومت کو دسمبر نصیب نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

 

پی ڈی ایم کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان28 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق حکومت نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی مشروط اجازت دی ہے۔ جلسے کے دن شہر کے داخلی راستوں پر شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ صرف پیدل افراد کو جلسہ گاہ کی طرف جانے دیا جائے گا۔

سی پی او گوجروانوالہ سرفراز فلکی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے این او سی کے بغیر کارنرمیٹنگز اور عوامی اجتماع کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ گوجرانوالہ میں بغیراجازت کارنر میٹنگ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں

جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، جس میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے،معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے

پی ڈی ایم جلسہ،بدتمیزی پرمیڈیا کا جلسہ کی کوریج بائیکاٹ کا اعلان،مریم اورنگزیب منانے پہنچ گئیں

 

Leave a reply