اسلام آباد ہائیکورٹ،سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس پر جیل ٹرائل کے لئے قانونی پراسس پورا نہ ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم نے عدالت میں کہا کہ چار دسمبر کے ٹرائل کورٹ کے آرڈر کو چیلنج کیا گیا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی یہ آرڈر میں کیا کہہ رہے ہیں؟ وفاقی حکومت کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کدھر ہے؟عمران خان کے وکیل نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیوں نہیں پتہ جیل ٹرائل ہو رہا ہے؟وکیل نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کے پراسس نہ ہونے کو چیلنج کر رکھا ہے، یہ حکومت کا کام ہے، جج کا نہیں کہ وہ کورٹ کے لیے جگہ کا انتخاب کرے،جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ جج کا ہی اختیار ہے، جج ٹرائل کے لیے جیل کا انتخاب کر سکتا ہے مگر وہ اوپن کورٹ ہونی چاہیے
وکیل نے کہا کہ جج کے پاس جیل ٹرائل کی منظوری کا نوٹیفکیشن ہی نہیں تھا جب چار دسمبر کو آرڈر پاس کیا، جج نے آرڈر میں لکھا کہ نوٹیفکیشن جمع کرا دیا جائے،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ایف آئی اے کو 20 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کر دیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کردیا گیا،عمران خان کے وکیل نے استدعاکی کہ عدالت آئندہ سماعت تک ٹرائل روک دے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ آ جائے پھر دیکھتے ہیں،عمران خان کے وکیل کی سائفر ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی گئی
دوسری جانب ایف آئی اے پراسیکیوٹر رضوان عباسی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، انکا کہنا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے تاہم کسی بھی دستاویز پر ملزمان کے دستخط ضروری نہیں ہیں،فریم چارج کرنے کا ایک طریقہ ہے فرد جرم عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی ہے، عدالت نے ملزمان سے پوچھا کہ یہ الزامات ہیں آپ پر، ملزمان نے فرد جرم میں لگے الزامات کی صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ فرد جرم عائد ہونے کی کارروائی گزشتہ روز مکمل کرلی گئی ہے۔ ہم نے گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 14 کے تحت ان کیمرا ٹرائل کی درخواست دی ہے، آج پراسیکیوشن کی جانب سے چار گواہان کو پیش کیا جائے گا
واضح رہے کہ سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی،دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے ایف آئی اے سے شہادتیں طلب کر لیں۔
سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی
سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار
سائفر کیس،لگی دفعات میں سزا،عمر قید،سزائے موت ہے،ضمانت کیس کا فیصلہ
سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی
سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم
سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے