اسلام آباد میں پولیس کی کاروائی، ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

اسلام آباد میں پولیس کی کاروائی، ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

تھانہ ترنول پولیس نے قبضہ مافیا کے ایک گروہ کے 4 ارکان گرفتار کر لئے۔ اتفاق کالونی سے گرفتار قبضہ گروپ سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ قبضہ مافیا کے گرفتار ملزمان میں زین اللہ, روازدین, نعمان شاہ اور صدام خان شامل ہیں ،ملزمان کے قبضے سے ماؤزر معہ 10 روند اور ایک 30 بور پسٹل معہ 5 روند برآمد کر لئے گئے،ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی.

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے ، قبصہ مافیا کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا،اگر شکایت موصول ہونے کے باوجود متعلقہ پولیس افسر نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی نہ کی تو سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں گئے کہ ضلع بھر میں کوئی قبضہ مافیا کا محترم گروہ دوبارہ فعال نہ ہوسکے.

Comments are closed.