fbpx

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر،وزیر مذہبی امور نے ایوان میں پالیسی بیان دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے لئے فنڈز کی سرکاری خزانے سے فراہمی کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کی ہے‘ حکومت اعلیٰ ترین ادارے کی رائے کا احترام یقینی بنائے گی۔

قومی اسمبلی میں اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث و مباحثہ جاری ہے۔ پاکستان کا آئین‘ قرآن پاک‘ سنت نبوی اور تاریخ اسلام کے اوراق میں مذہبی آزادیوں اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے بہت کچھ ملتا ہے۔ اسلام وہ پہلا دین ہے جس نے اقلیتوں کے حقوق کی بات کی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کہ اسلام میں فراخدلانہ مثالیں موجود ہیں۔ ہمارے آئین میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کا اقلیتوں کے ساتھ سب سے شائستہ اور مناسب رویہ ہے۔ اقلیتوں کے حقوق میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو حکومت ان رکاوٹوں کو ختم کرنے کی ذمہ دار ہے۔

وفاقی وزیر نے ایوان کو بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے ہم سے کہا گیا کہ فنڈز دیئے جائیں، ہم نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈز محدود ہیں۔ پھر انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست وزیراعظم کو بھجوا دیں ،ہم نے وہ درخواست وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اسے مذہبی اور سیاسی طبقات نے ایک مسئلہ بنا دیا۔ اس حوالے سے ہم علماءکرام کی آراء کو بھی سرف نظر نہیں کر سکتے۔ سرکاری خزانے سے ہم مندر یا گوردوارہ کی تعمیر کے لئے فنڈز دے سکتے ہیں یا نہیں یہ سوال ہم نے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوایا ہے۔ اس ملک میں کوئی بھی فیصلہ قرآن و سنت کے خلاف نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔ وزیراعظم ‘ وزارت مذہبی امور سمیت کوئی بھی اس کے خلاف نہیں جاسکتا۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،2017 میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے احکامات پر سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی ہندو پنچایت کو چار مرلے پلاٹ الاٹ کیا گیا مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچے اور چار دیواری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں تعمیر کیا جانے والا یہ پہلا ہندو مندر ہوگا، سنگ بنیاد رکھنے کی اس تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس لال مالہی مہمان خصوصی تھے۔ آزادی پاکستان کے بعد اسلام آباد میں پہلا مندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ہندو برادری کی عبادت گاہ کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر H9/2 کی جگہ مختص کی گئی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیربارے بڑا بیان آ گیا

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

موجودہ دور میں ہندو برادری کی عبادات کیلئے اسلام آباد میں کوئی فنکشنل مندر موجود نہیں تھا ۔تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی لال مالہی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت اقلیتوں کو مسجد میں جانے سے روکنے میں مصروف ہے اور ہم اسلام آباد میں شری کرشن بھگوان کا مندر تعمیر کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں مندرکی تعمیر کا معاملہ، وزارت مذہبی کا اسلامی نظریاتی کونسل کو‌خط