‘اسلام آباد:بارش سے تباہی سبب کیا؟‌کمشنرنے تحقیقات کا حکم دے دیا

0
21

اسلام آباد: ‘اسلام آباد کے ای الیون میں تباہی نالے پرغیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے ہوئی’اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد رانا وقاص کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں تباہی نالے پرغیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے ہوئی ۔

ان کا کہنا تھاکہ برساتی نالے پر تجاوزات کے باعث نقصان ہوا جبکہ دوبارہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کریں گے۔

نقصان کے بعد عوام میں شدید غصہ پایا جارہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نالے کے اطراف پلازے بن گئے کسی نے انہیں تعمیر ہونے سے نہیں روکا اور اب نقصان ہونے پر انتظامیہ کو خیال آیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بدھ کی صبح ہونے والی طوفانی بارش نے تباہی مچادی ہے۔

 

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”395010″ /]

ای الیون اسلام آباد میں برساتی نالہ اوور فلو ہوگیا تھا جس کی وجہ سے پانی گھروں ، مارکیٹوں اور دیگر عمارتوں کے تہہ خانوں میں گھس گیا کئی گاڑیاں بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

دوسری طرف کمشنراسلام آباد نے اس واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں‌ کے اندرتحقیقات کرکے رپورٹ بھجوائی جائے

Leave a reply