قصور : گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصورکی طالبات غیرمحفوظ،پرنسپل کودی گئی درخواست ردی کی نذر

بچیوں کے والدین اور سول سوسائٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پرنسپل قصور میں بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور والا واقعہ رونما کروانا چاہتا ہے؟

قصور،باغی ٹی وی ( نامہ نگار طارق نوید سندھو) گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصورکی طالبات غیرمحفوظ،پرنسپل کودی گئی درخواست ردی کی نذر
تفصیل کے مطابق پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور کو طالبات کی طرف سے دی گئی درخواست کے مطابق کالج کے سامنے ایک دکان ہے،اس دکاندار کا کالج کے چوکیدار سے یارانہ ہے وہ دکاندار اپنی دکان پر بیٹھنے کی بجائے زیادہ وقت چوکیدار کے ساتھ کالج کے گیٹ پر گذارتا ہے اورآزادانہ طور کالج کے اندرجب چاہے آتاجاتا ہے ، وہ دکان سے زیادہ وقت لڑکیوں کے کالج میں گزارتا ہے

جس سے تنگ آکر کالج کی طالبات نے پرنسپل کو درخواست دی جس میں اسلامیہ کالج کے گارڈ پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ عظیم نامی دکاندار کے ساتھ مل کر انہیں ہراساں کرتا ہے جس پر پرنسپل نے بجائے اس گارڈ پر ایکشن کرنے کے جواب دیا کہ ہم اس پر کوئی کارروائی نہیں کر سکتے ،دوسری طرف بچیوں کے والدین اور سول سوسائٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پرنسپل قصور میں بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور والا واقعہ رونما کروانا چاہتا ہے؟طالبات کے والدین ،شہری ،سیاسی اورمذہبی حلقوں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،چیف سیکرٹری پنجاب و دیگراعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

Leave a reply