اسلاموفوبیا کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا بیان قابل ستائش،ترک وزیر خارجہ کی تعریف

0
33

اسلاموفوبیا کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا بیان قابل ستائش،ترک وزیر خارجہ کی تعریف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین،دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب کو ترکی کے ستانوے ریپبلک دن کی مبارک باد دی ، وزیر خارجہ نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے ترک صدر رجب طیب اردگان کے ٹھوس موقف کو سراہا

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا بیان قابل ستائش ہے ،

وزیر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ترکی کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ،ترک وزیر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا

ترک وزیر خارجہ نے پشاور میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار اور اظہار تعزیت کی،دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا، افغان امن عمل ،خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان خوشحال، پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے ،خطے کا امن و استحکام افغانستان میں قیام امن کے ساتھ وابستہ ہے ، افغان شہریوں کی سفری مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کی سہولت کیلئے پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اجراء کیا،

وزیر خارجہ نے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے افغان ویلوسی جرگہ کے اراکین کے ساتھ ہونیوالے ملاقات سے بھی افغان ہم منصب کو آگاہ کیا ،وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کے پاس قیام امن کا بہترین موقع موجود ہے ،افغانستان میں مستقل امن کے خواب کو شرمندہ ء تعبیر کرنے کیلئے، بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا ضروری ہے ، پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا ،

دونوں وزرائے خارجہ نے افعان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا

Leave a reply