آئی ایس پی آر کے ڈرامے "عہد وفا” پر پابندی کے لئے درخواست دائر

0
37

آئی ایس پی آر کے ڈرامے "عہد وفا” پر پابندی کے لئے درخواست دائر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سریل ”عہدوفا“ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، ہائیکورٹ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا اوردرخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سریل ”عہدوفا“میں سیاستدانوں اورمیڈیا کی کردارکشی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد وحید نے محمد ذیشان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرامے میں سیاستدان ،میڈیا،بیوروکریسی کے کرداردکھائے گئے ،ڈرامہ عہد وفا میں سیاستدانوں اورمیڈیا کی کردارکشی کی جارہی ہے ،

درخواست میں مزید کہاگیا کہ سیاستدانوں کی کردارکشی سے بیرونی دنیا میں پاکستان کامنفی تاثر جارہاہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈرامہ عہد وفا پرپابندی عائد کرنے کا حکم دے. عدالت نے درخواست سماعت کے لئے جلد مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے.

پاک فوج کے تعاون سے بننے والے ڈرامہ سیریل "عہد وفا”نے اپنی مقبولیت کے بھارت میں‌جھنڈے گاڈ دیئے ، اطلاعات کے مطابق یہ ڈرامہ اس وقت بھارت میں بہت زیادہ دیکھا جارہا ہے اورپسند بھی کیا جارہا ہے،ڈرامہ سیریل”عہد وفا”پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر اورایم ڈی کی مشترکہ کاوش ہے، اس ڈرامے کومصطفیٰ‌ آفریدی سنگ مر مر والے نے لکھا ہے

ذرائع کے مطابق اس ڈرامے کی مقبولیت سرحد پاربہت زیادہ بتائی جارہی ہے، اسی سلسلے میں آئی ایس پی آر نے ایک ویڈیوشیرکی ہے ،میجرجنرل اپنے انسٹاگرام کے ذریعے ایک ایسی ویڈیوشیرکرتے ہیں‌کہ جس سے اس ڈرامے کی مقبولیت کااندازہ لگایا جاسکتا ہے، کرتار پورراہداری کے موقع پرسرحد پار سے بڑی تعداد میں جب بھارتی سکھ پاکستان پہنچتے ہیں‌تو پوچھنے والے نے پوچھا جناب آپ کو کون سا ڈرامہ اچھا لگتا ہے تو وہاں کھڑے تمام سکھوں نے بتایا کہ انہیں ڈراما "عہدوفا”اچھالگتا ہے

 

Leave a reply