اسرائیل نے پھردرجنوں فلسطینی طلبہ کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا

0
28

تل ابیب :اسرائیل نے پھردرجنوں فلسطینی طلبہ کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا،اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی فوج نےمقبوضہ مغربی کنارے میں حماس سے تعلق اور دہشت گردی کے الزام میں درجنوں فلسطینی طلبہ کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم برزیت یونیورسٹی سے درجنوں طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو ترمس عیا گاؤں سے بس کے ذریعے واپس آرہے تھے۔ مذکورہ گاؤں میں اسرائیلی فوج نے رواں ماہ کے اوائل میں ایک فلسطینی نژاد امریکی خاندان کا گھر بھی گرا دیا تھا، جن پر مغربی کنارے میں ایک یہودی طالب علم پر فائرنگ کا الزام تھا۔

اسرائیل کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار کیے گئے متعدد افراد دہشت گردی کی سرگرمیوں سمیت رقوم کی منتقلی، اکسانے، جدایا اور سماریا میں حماس کی سرگرمیوں کے لیے انتظامات میں براہ راست ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ حماس فلسطین کی غزہ پٹی میں 2007 سےحکمران جماعت ہے اور رواں برس مئی میں حماس کے خلاف 11 دنوں تک اسرائیل نے بمباری بھی کی تھی جبکہ یورپی یونین اور امریکا نے حماس کو دہشت گرد جماعت کے طور پر بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔

Leave a reply