اسرائیل الیکشن: چارمرتبہ وزیراعظم رہنے والے نتن یاہو کوعبرتناک شکست

0
33

چار مرتبہ اسرائیل کے وزیراعظم رہنے والے نتن یاہو کا پانچویں بار وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا، انہیں الیکشن میں عبرتناک شکست ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں ہونے والے انتخابات کا نتیجہ آنے کا سلسلہ جاری ہے، ابھی تک کے نتائج سے صاف ظاہر ہے کہ نتن یاہو الیکشن بری طرح ہار چکے ہیں. نتن یاہو کا پانچویں مرتبہ وزیر اعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا کیونکہ انہیں الیکشن میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑگیا. نتن یاہو کے لیے یہ بڑا صدمہ ہے کیوں کہ وہ اپنے خلاف مجرمانہ تفتیش کا مقابلہ سیاسی میدان میں کامیابی سے حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن اب ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا. ووٹنگ ختم ہونے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ ان کا سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور شاید اب ان کا سیاسی کیرئر ختم ہونے جارہا ہے. نتن یاہو کی لیکود جماعت اور ان کے اتحادی واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اسرائیل کے کسی بھی چینل پر یہ دعویٰ نہیں کیا گیا کہ انہیں اکثریت ملی ہے. الیکشن جیتنے کی‌ صورت میں انہوں نے وادی اردن کو اسرائیلی ریاست بنانے کا اعلان کیا تھا.

واضح رہے کہ یہ اسرائیل میں گزشتہ پانچ ماہ میں ہونے والے دوسرے انتخابات ہیں۔ وزیراعظم نتن یاہو کو اپنے سیاسی کیریئر کی سب سے بڑی شکست اُس وقت ہوئی جب وہ اپریل میں انتخابات کے بعد اتحادی حکومت بنانے میں ناکام رہے۔

Leave a reply