اسرائیل نے دنیا کا خطرناک ترین ڈرون شکن لیزر نظام تیارکرلیا،عرب اورایشیا کے کئی ممالک نشانے پر

0
32

تل ابیب:اسرائیل نے دنیا کا خطرناک ترین ڈرون شکن لیزر نظام تیارکرلیا،عرب اورایشیا کے کئی ممالک نشانے پر،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی دفاعی سامان بنانے والی کمپنی رافیل نے ایک نہایت مؤثر نظام بنایاہے جو ایک وقت میں لیزر کے ذریعے کئی ڈرون دورانِ پرواز تباہ کرسکتا ہے۔ اسے امن اور جنگ، دونوں حالات میں کامیابی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق رافیل کمپنی نے حال میں کئے گئے بعض ٹیسٹ کی تفصیلات اور ویڈیو جاری کی ہے۔ کمپنی نے مطابق اس سسٹم کا نام ’ڈرون ڈوم سی یواے ایس رکھا گیا ہے جو ہر طرح کی صورتحال میں 100 فیصد کامیاب ثابت ہوا ہے جو عسکری اور شہری علاقوں کو ڈرون اور دیگر بڑے یو اے وی سے محفوظ بناسکتا ہے۔

 

یہ سسٹم ایک وقت میں منڈلاتے ہوئے کئی ڈرون کو گراسکتا ہے اور بدھ کے روز رافیل کے اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا ہے۔ اس نظام کی خاصیت یہ ہے کہ اس سے تیزی سے اڑتے ہوئے بہت چھوٹے ڈرون کو بھی تباہ کرسکتا ہے جو عموماً اپنی جسامت کے وجہ سے جُل دیکر نکل جاتے ہیں۔

ادھراسرائیلی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا نظام آزمائش میں 100 فیصد کامیاب رہا ہے۔ اس کا حساس شناختی نظام بہت درستگی سے کسی پرندے یا ڈرون کے درمیان انتخاب کرسکتا ہے اور فوری طور پر اسے تباہ کردیتا ہہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین ڈرون ادھر ادھر تیزی سے سمت بدلتے ہوئے پرواز کررہے ہیں اور ڈوم سسٹم نے ان سب کو زمین کی دھول چٹائی ہے۔ اسرائیل انہیں سرحدی حفاظت اور اپنی تنصیبات محفوظ بنانے کے لیے بھی استعمال کرے گا۔اس ضمن میں رافیل کمپنی چھ عدد سسٹم برطانوی فوج کو فروخت کرنے کا معاہدہ بھی کرچکی ہے۔

Leave a reply