اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی روکی جائے،بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست
بھارت اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کرے، بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،
بھارتی سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت مختلف کمپنیوں کے ذریعے اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی کر رہی ہے،اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی روکی جائے، غزہ میں جنگ کے لئے اسرائیل کو اسلحہ دینے والی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کئے جائیں،بھارتی سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں بھارتی وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہےکہ بھارت نے مختلف بین الاقوامی معاہدے کئے ہوئے ہیں جو ہندوستان کو جنگی جرائم کے قصوروار ممالک کو فوجی اسلحہ فراہم نہ کرنے کے لیے مجبور کرتے ہیں ،بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست وکیل پرشانت بھوشن سمیت 11 افراد نے دائر کی، جس میں کہا گیاکہ وزارت دفاع کے تحت عوامی سیکٹر کے اداروں سمیت دیگر کئی کمپنیاں اسرائیل کو اسلحہ فراہم کر رہی ہیں، یہ آئین کے آرٹیکل 14 اور 21 کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کے تحت بھارت کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا
بھارتی سپریم کورٹ میں اس درخواست پر کب سماعت ہو گی، اس کے بارے ابھی تک کچھ معلوم نہیں، تاہم بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس درخواست کو منطور کیا جانا چاہئے
بھارت میں بے روزگاری، گھروں میں فاقے، شہری اسرائیل نوکری کیلیے مجبور
212 بھارتی شہری اسرائیل سے دہلی پہنچ گئے
اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی
بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ
اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟
اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی
بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال
امریکہ کے بعد برطانیہ کا بھی اسرائیل کی مدد کا اعلان
واضح رہے کہ بھارت بھی فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھ برابر کا شریک ہے،بھارت سے اسرائیل جانے والے بحری جہاز جس پر 27 ٹن مہلک ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد تھا کو اسپین نے اپنی بندرگارہ پر لنگر انداز ہونے سے انکار کیا، وہ جہاز چنئی سے بحیرہ احمر کے چھوٹے راستے کے بجائے لمبا راستہ اٰختیار کرکے اسرائیل کے اشدود ساحل پہنچا تھا،
ایک سال میں 16 خواتین قتل،کاروکاری کے پانچ،گمشدگی کے سات کیس رپورٹ
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”