اسرائیل کو تسلیم ، امریکہ کو اڈے اور عمران خان کو گھر بھیجو ، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

0
31

سینئیر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے آرمی چیف سعودیہ گئے اور ان کی شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی ، اب عمران خان کی ملاقات ہو رہی ہے ،

سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا پاکستان پر بہت زیادہ پریشر ہے کہ افغانستان سے نکلنے کے بعد چونکہ سعودیہ اس خطے کا امریکہ کا آئی جی ہے ، یہ ڈیل سعودیہ کرانے کا رہا ہے اور اس کے بدلے وہ پاکستان کو کھل کر پیسے دینے کو تیار ہے

سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ محمد بن سلمان اس وقت اپنے بہت نازک دور سے گزر رہا ہے اور اس نے ایران کے ساتھ بھی امن معاہدے کرنے ہیں جو ایران نے انکار کر دیا ہے محمد بن سلمان کے اوپر بہت سے حملے ہو چکے ہیں اور ان کے خاندان میں ان کی بہت مخالفت ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاہدہ نہ ہوا اور نواز شریف کےے ساتھ ڈیل نہ ہوئی تو وزیر اعظم سے دیڑھ بلین ڈالر واپس دینے کا مطالبہ ہو گا کچھ پاکستانی وزراء کی چھٹی بھی ہو گی ، عید کے بعد سیاسی ہلچل میں اضافہ ہو گیا ،

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت کے بعد بھی کوئی کہے کہ اب بھی یہ ن لیگ یا نواز شریف کو این آر او نہیں دیں گے تو یہ سرا سر جھوٹ ہے یہ عدالتوں پہ سب کچھ ڈالیں گے مگر یہ حکومتی وکیلوں کا کام ہے ،

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات اہم ہو گی شہباز شریف اپنے بھائی کو اس بات پر آمادہ کریں گے کہ اگر عمران خان اسمبلیاں توڑ دیتے ہیں تو ن لیگ کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے اگر پرویز الٰہی کو وزیر اعلی پنجاب بنایا جاتا ہے تو حمزہ شہباز کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے پر رد عمل نہیں دینا چاہیے بلکہ نظام کا حصہ بننا چاہیے

اگر مسلم لیگ ن آگے جانا چاہتی ہے تو شہباز شریف ہی وہ واحد شخص ہیں جو ن لیگ کو آگے لے کے جا سکتے ہیں ، شہباز شریف کی واپسی پہ میں شرط لگا سکتے ہیں

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اس انکشاف سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان پر اسرائیل تسلیم کرنے کا بہت زیادہ پریشر ہے اور ظاہری بات ہے وہ اس سے انکار کریں گے مگر مسلم لیگ ن یہ کام کرنے کا عہد کرے گی اور سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو گا

Leave a reply