دنیا نے ایسا نہ کیا تو پھر ہم کریں گے ، اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو بہت بڑی دھمکی دے دی

0
22

باغی ٹی وی : اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو بہت بڑی دھمکی دے دی

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج ایران کے جوہری مراکز کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہی ہے اور اسرئیلی فوج اس مشن کے لیے خود مختار آپریشن کرے گی .

اسرائیلی وزیر دفاع نے فوکس نیوز سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ا کے ملک نے ایران کے اندر ٹارگڈ سیٹ کر لیے ہیں اور ان اہداف کو نشانہ بنانے کی تیاری کر لی ہے جس کا مقصد جوہری بم کی تیاری کے حوالے سے تہران کی صلاحیت کو نقصان پہنچانا ہے.

اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اگر دنیا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک لیتی ہے تو یہ بہت اچھاہو گا .اگر ایسانہ ہوا تو پھر اسرائیل خود سے اپنے اقدام اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے .

واضح رہے ک اسرائیلی ایجنسیوں نے اس سے پہلے ایران کا ٹاپ ایٹم سائنسدان ایران کے اندر ہی ختم کیا تھا جس کو ٹھکانے لگانے کے بہت ہی ایڈوانس آپریشن کیا گیا تھا . جس بدلہ لینے کا ایران نے اعادہ بھی کیا تھا

Leave a reply