اسرائیل نے لبنان کا ڈرون طیارہ مار گرایا

0
36

اسرائیل نے لبنان کا ڈرون طیارہ مار گرایا

باغی ٹی وی :اسرائیل نے لبنان کا ڈرون طیارہ مار گرایا اسرائیلی فوج نے لبنان سے متصل شمالی سرحد پر لبنانی ملیشیا حزب اللہ کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ‌کیا ہے۔
اسرائیل کی مسلح‌ افواج کے ترجمان ‘افیخائی ادرعی’ نے ایک بیان میں‌ کہا کہ حزب اللہ کی طرف سے چھوڑا گیا ایک ڈرون طیارہ اسرائیل کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے دوران مار گرایا گیا ہے۔


مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ ملیشیا کے ایک ڈرون طیارے کو اسرائیل کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ لبنان میں اسرائیل کی فضائی حدود کے قریب ایک ڈرون طیارہ دیکھا گیا جس کا تعاقب کیا گیا اسرائیلی حدود میں داخل ہوتے ہی اسے مار گرایا گیا ہے۔

Leave a reply