اسرائیل نے اہل فلسطین پر قیامت برپا کردی ، امریکا اور اقوام متحدہ کو بھی ہلکی سی تشویش ہوگئی

0
100

اسرائیل نے اہل فلسطین پر قیامت برپا کردی ، امریکا اور اقوام متحدہ کو بھی ہلکی سی تشویش ہوگئی .

باغی ٹی ؤی : اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہاکی جارہی ہے ، پہلے مسجد اقصیٰ میں دوران عبادت ان پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھا پھر غزہ میں بمباری کر کے سینکڑوں فلسطین زخمی اور شہید کردیے . اس سارے ظلم و ستم اور واقعے پر امریکہ نے صرف یہ کہا ہے کہ واشنگٹن نے مشرقی بیت المقدس کے حالیہ واقعات اور جھڑپوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون نے گذشتہ شام ٹیلی فون پر اپنے اسرائیلی ہم منصب مئیر بن شبات سے گفتگو کی۔

بات چیت میں سولیون نے بیت المقدس کی صورت حال کے حوالے سے امریکا کی سنجیدہ تشویش کا اظہار کیا۔ امریکی عہدے دار نے الیشخ جراح کے علاقے میں فلسطینی خاندانوں سے ان کے گھروں کو خالی کرانے کی ممکنہ کارروائیوں پر بھی امریکا کی تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ حالات پر سکون بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو پرامن اجتماع منعقد کرنے کی آزادی کا احترام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیل کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی رپورٹ کے تحت تین بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نے حملے میں غزہ کے شمال مغربی علاقے بیت حانون میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اگر اسرائیل باز نہ آیا تو حماس کیا کرے گی ، اسماعیل ہنیہ نے خبردار کردیا

Leave a reply