اسرائیل نے ایران پر ایک اور الزام لگا دیا

0
38

اسرائیل نے ایران پر ایک اور الزام لگا دیا

باغی ٹی وی : اسرائیل نے ایران پر ایک اور الزم لگا دیا . اسرائیلی وزارت ماحولیاتی تحفظ نے کہا ہے کہ اسرائیلی ساحل پر ایک تیل بردار جہاز سے تیل کے لیک ہونے میں سے ساحل آلودہ پو گیا ہے.

اسرائیلی وزیر برائے ماحولیاتی تحفظ گیلہ گیمیلیئل کا کہنا ہے کہ ہمارے ساحل پر پیش آنے والا ماحولیاتی آلودگی کا واقعہ ایران کی تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسرائیل کی ساحلی بندرگاہ حیفا کے قریب ایک تیل بردار جہاز سے تیل کی بڑی مقدار نکل کر سمندر میں پھیل گئی جس وجہ سے اسرائیل اور لبنانی سمندری حدود بھی آلودگی آلودگی کا شکار ہوگئی .

اسرائیل کا الزام ہے کہ ایران کی طرف سے یہ ایک دانستہ اور سوچی سمجھی دہشت گردانہ کارروائی ہے جس کا مقصد ہمارے ماحولیاتی نظام کو تباہ کرنا ہے۔جمیلئیل نے وضاحت کی کہ آلودگی پھیلانے کا ذمہ دار جہاز لیبیا کی ایک کمپنی کی ملکیت ہے اور اس نے نیویگیشن سسٹم کے بغیر ایران چھوڑ دیا اور پھر لوٹ آیا۔

اسرائیلی خاتون وزیر نے مزید کہا کہ ایران صرف ایٹمی ہتھیاروں سے ہی دہشت گردی کی سرگرمیاں نہیں کرتا بلکہ ماحولیاتی حملے بھی کرتا ہے

Leave a reply