fbpx

اسرائیل سے جنگ بندی حماس نے اپنے بڑے لیڈر کی رہائی کا مطالبہ کردیا

باغی ٹی وی : اسرائیل سے جنگ بندی حماس نے اپنے بڑے لیڈر کی رہائی کا مطالبہ کردیا

غزہ میں سیز فائر کے بعد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر کام جاری ہے جس میں قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتا اور اقتصادی و سیاسی شقیں شامل ہیں۔ مصر اس سلسلےمیں کافی متحرک ہے جو اس میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے

قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں حماس کا مطالبہ سامنے آیا ہے جس میں‌انہوں نے مروان البرغوثی کو ابتدائی فہرست میں شامل کا کہا ہے . جب کہ اسرائیل کو اس پر تحفظات ہیں۔

اس کے علاوہ حماس نے اس بات کی ضمانت بھی مانگی ہے کہ ڈیل ہو جانے کی صورت میں رہائی پانے والے قیدیوں کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے۔

حماس نے غزہ کے لیے ایک سمندری گزرگاہ کا بھی مطالبہ کیا ہے لیکن اسرائیل نے اسے مسترد کر دیا ہے . قاہرہ نے اس بات چیت اور سمجھوتے کے بارے میں فلسطینی گروہوں کو دعوت دی ہے . سمجھوتے میں یہودی بستیوں کی آباد کاری اور فلسطینیوں کی جبری ہجرت کو روکے جانے کے حوالے سے مذاکرات بھی ہیں۔ مصر اس سمجھوتے میں‌مرکزی فریق کی حثیت سے دستخط کرے گا.

مصر کے سیکیورٹی چیف نے ہنگامی طور پر غزہ کا دورہ کیا جس میں تمام فریقین اور سٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.