ایران نے اسرائیل کے ساتھ ممکنہ جنگ کے پیش نظر بڑے پیمانے پر تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران نے جنگ کی صورت میں مساجد، اسکولوں اور سب وے اسٹیشنز کو ہنگامی پناہ گاہوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں اتوار کی رات سے میٹرو اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کے لیے عوام کے لیے کھلا رکھا جائے گا تاکہ شہری انہیں پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر سکیں۔

حکام کے مطابق ان تمام مقامات کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کا بندوبست کر لیا گیا ہے تاکہ شہری کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر محفوظ مقامات تک پہنچ سکیں۔ اس کے علاوہ، کئی دنوں کے لیے خوراک کا ذخیرہ بھی تیار کر لیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ جنگ کے دوران عوام کو اشیائے خوردونوش کی قلت کا سامنا نہ ہو۔

یہ حفاظتی اقدامات ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔ حال ہی میں ایران نے اسرائیل کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر کی ہلاکت کے جواب میں سخت ردعمل دینے کی دھمکی دی تھی۔علاوہ ازیں، ایران نے روسی ماہرین کو جدید فضائی دفاعی نظام کی تربیت دینے کے لیے بھی اقدامات شروع کر دیے ہیں، جس کا مقصد کسی بھی فضائی حملے کے خطرے سے نمٹنا ہے۔

بھارتی صحافی کرن تھاپر کا پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف

Shares: