اسرائیلی باشندے سعودی عرب میں موجود ، کیا سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے

0
40

اسرائیلی باشندے سعودی عرب میں موجود ، کیا سرگرمیاں جاری ہیں ، جانیے اس رپورٹ میں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک وفد نے سعودی عرب میں ایک فنکشن میں حصہ لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیل شہریوں‌کا کھیل کا ایک وفد سعودی عرب میں پہنچا ہے ۔

جہاں اس نے ڈاکار ریس مقابلےمیں حصہ لیا ہے . سعودی عرب میں ایک ہفتے سے صحرا میں ڈاکار نام کی ریلی جاری ہے ، جس میں دنیا بھر سے ماہر ڈرائیور موٹر بائک اور جیپ ریلی میں‌حصہ لیے رہے ہیں‌. اس طرح اسرائیلی وفد بھی پہنچا ہوا ہے اور اس نے حصہ لیا ہے.

واضح‌ رہے کہ خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکار ریلی 2021 کی انتظامیہ نے فرانسیسی موٹر سائیکل سوار کی موت کی اطلاع گزشتہ روز عام کی تھی، انتظامیہ نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 10 جنوری کو مقابلے میں شریک تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

52 سالہ موٹر سائیکل سوار حادثے کے باعث کومہ میں چلا گیا تھا، جس کے بعد شدید زخمی موٹر سائیکل سوار کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے جدہ سے فرانس منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران سفر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

سعودی عرب کی وزارت کھیل و ڈاکار ریلی کی انتظامیہ نے فرانسیسی موٹر سائیکل سوار بیار شربان کی موت پر انتہائی غم و رنج کا اظہار کیا ہے۔

ادھر روسی میڈیا کے مطابق رواں برس سعودی عرب میں ہونے والی ڈاکار ریلی 2021 کے دوران روسی ٹرک ایک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔

اطلاعات کے مطابق روسی کاماز ماسٹر ٹیم کا ٹرک جسے ڈرائیور انتون شیبلوف چلا رہے تھے، ڈاکار ریلی میراتھن کے منتظمین کے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق میراتھن کے بارہویں مرحلے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

روسی ٹیم کے پریس اتاچی ایرک خیرالن نے میڈیا کو بتایا کہ ریس کے دوران جب ٹرک تیز رفتاری سے اسپرنگ بورڈ پر اچھلا تو اس نے ہیلی کاپٹر کے ایک سرے کو انتہائی قریب سے چھو لیا، ہیلی کاپٹر انتہائی نچلی پرواز کر رہا تھا۔

خوش قسمتی سے ٹرک کے انتہائی معمولی ٹکرانے سے اور ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی حاضر دماغی سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے سے بال بال بچ گیا، اس حادثے کے نتیجے میں ٹرک کے انٹیک کو معمولی نقصان پہنچا۔

Leave a reply