فلسطینی علاقے پر اسرائیلی بمباری سے مزید شہادتیں

0
20

فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی افواج کے حملوں میں شدت آ گئی ہے، گزشتہ دو روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں بے رحم صہیونی فورسز آبادیوں کو نشانہ بنانے لگے ہیں، فورسز کی جانب سے فضائی حملے بھی جاری ہیں، اب تک بتیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کے حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔
اس سے پہلے اسرائیلی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مزاحمتی گروپ جہادِ اسلامی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا اور بدھ کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

غزہ کے شفا اسپتال میں نو نعشیں منتقل کی گئی ہیں۔انھیں آج صبح ٹیکسیوں اور ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے لایا گیا تھا۔طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ تمام عام شہری تھے اور غزہ شہر کےگنجان آباد علاقے میں مقیم تھے۔ان شہداء میں ایک فلسطینی باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور ان کا ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کی حریت پسند اسلامی جہاد کے اہم کمانڈر بہا ابوالعطا کے گھر کو اس وقت فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہم راہ گھر میں موجود تھے۔ اس حملے میں سپریم رہنما بہا ابوالعطا اور ان کی اہلیہ موقع ہی پر شہید ہو گئے تھے جب کہ 4 بچے اور ایک ہمسایہ زخمی ہوئے تھے۔

رواں سال غزہ میں زیتون کی پیداوار کتنی ہو گی؟ خبر آ گئی

Leave a reply