اسرائیلی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید

0
61

مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید ،اطلاعات کے مطابق غزہ میں رات بھر اسرائیلی جیٹ طیاروں کی متعدد ٹھکانوں پر بمباری میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد بھی شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 153 ہو گئی ہے جس میں 39 بچے بھی شامل ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے اب تک غزہ شہر میں 800 سے زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا جس میں متعدد عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔

فلسطینی شہری اسکولوں اور مسجدوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جبکہ وحشیانہ حملوں کے باعث 10 ہزار سے زائد فلسطینی گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب حماس کے راکٹ حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد نو ہو گئی ہے

Leave a reply