امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو منظم کریں گے۔
باغی ٹی وی کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستانیوں اور فلسطینیوں میں رشتہ ایمان اور عقیدہ کا ہے،حکمران فلسطین کی دو ریاستی حل کی تجاویز پیش نہ کریں، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو منظم کیا جائے گا. اسرائیلی سفاکیت کے خلاف احتجاج کا مذاق اڑانے والے مزاحمت مخالف ہیں،کل ملتان میں غزہ سے یکجہتی کے لیے بڑا مارچ کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ حکمران، اپوزیشن پارٹیوں میں ٹرمپ کی خوشنودی کے لیے مقابلہ جاری ہے،مخصوص لابیوں کی جانب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مشورے دیے جا رہے ہیں، اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا پاکستان کی ریاستی پالیسی ہے جو قائداعظمؒ نے وضح کی۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ملتان میں غزہ مارچ ہو گا،20اپریل کو اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کریں گے۔
سعودی عرب،درجنوں کمپنیوں کی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد
کراچی لاہور اورپشاور میں عسکری اعزازات کی پروقار تقاریب کا انعقاد
کراچی لاہور اورپشاور میں عسکری اعزازات کی پروقار تقاریب کا انعقاد
کراچی، فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور اہم سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق