اسرائیلی فضائیہ کے سابق پائلٹ نے صہیونی فوج کے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیے

0
26

اسرائیلی فضائیہ کے سابق پائلٹ نے اسرائیل فوج کے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیے

باغی ٹی وی : اسرائیلی فضائیہ کے ایک سابق پائلٹ یوناتن شاپیرا نے اسرائیلی حکومت اور فوج کو "دہشت گرد تنظیموں” کے طور پر بیان کیا ہے جو جنگی مجرموں کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔

کیپٹن شاپیرا نے جنہوں نے 2003 میں فلسطینیوں کے دوسرے انتفاضہ کے عروج پر اسرائیلی فوج سے استعفیٰ دے دیا تھا ، اناتولو نیوز ایجنسی کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ انہیں فوج میں شمولیت کے بعد کیوں احساس ہوا کہ وہ ایک دہشت گرد تنظیم کا حصہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل میں بچپن میں آپ کو بہت ہی مضبوط صہیونی عسکریت پسندانہ تعلیم دی جاتی ہے۔ آپ کو فلسطین کے بارے میں کچھ بھی نہیں معلوم آپ 1948 کے ناکبہ کے بارے میں نہیں جانتے ، آپ کو جاری ظلم و ستم کے بارے میں نہیں معلوم

اسرائیلی فوج سے رخصت ہونے کے بعد سے شاپیرا نے ایک مہم چلائی ہے جس میں دوسرے فوجی ارکان کو فلسطینیوں پر حملہ کرنے کے احکامات کی نافرمانی کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے ۔

اس مہم کے نتیجے میں 2003 کے بعد سے اب تک 27 دیگر فوجی پائلٹوں کو اسرائیلی فضائیہ میں اپنے عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں غزہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 255 فلسطینی شہدی ہوگئے تھے ، جن میں 66 بچے ، 40 خواتین اور 17 عمر رسیدہ افراد شامل تھے ۔ گیارہ روزہ اسرائیلی بمباری سے مکانات اور شہری انفراسٹرکچر تباہ ہونے سے مزید ہزاروں افراد زخمی ہوگئے، پ50 ہزار کے قریب بے گھر ہوئے .

Leave a reply