اسرائیلی فوج نے القدس ٹی وی چینل کے ہیڈ کواٹر کو سیل کردیا

0
34

اسرائیلی فوج نے القدس ٹی وی چینل کے ہیڈ کواٹر کو سیل کردیا

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم القدس ٹی وی چینل کے ہیڈ کواٹر اور پرانے بیت المقدس میں قائم فلسطینی محکمہ تعلیم کا دفتر چھ ماہ کے لیے سیل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے داخلی سلامتی کےوزیر کے حکم پر پرانے بیت المقدس میں الرصاصی مسجد کو بھی سیل کردیا ہے اور اس کی چابیاں ضبط کرلی ہیں۔

قابض فوج نے چند روز قبل بیت المقدس میں القدس چینل کے دفتر پر دھاوا بولا اور چینل میں گھس کر توڑپھوڑ کے بعد اس کے کمپیوٹر اور دیگر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ اسرائیلی حکام نے چینل کی ایک نامہ نگار کریسٹین ریناوی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ دوروز قبل اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں فلسطینی کمانڈر کے گھر پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں بہاء ابوالعطا اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہوگئی تھیں۔اپنے کمانڈر کی موت پر اسلامی جہاد نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد غزہ سے اسرائیل پر درجنوں راکٹ فائر کیے گئے جن میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Leave a reply