خون مسلم کتنا ارزاں ، صرف اتنی سی بات پر خاوند کو گولیاں مار کر شہید جبکہ بیوی کو زخمی کردیا
اسرائیلی فوجیوں کے ظلم کی انتہا.، خاوند کو گولیاں مار کر شہید جبکہ بیوی کو زخمی کردیا
باغی ٹی وی : اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی موٹرسائیکل سوار کو گولی مار کر شہہید کردیا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع ایک چوکی پر ان کو رام کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
اس شخص کی شناخت 42 سالہ اسامہ منصور کے نام سے کی گئی ہے ، وہ منگل کے روز شہید ہوگیا تھا اور اس کی اہلیہ کو گولیاں مار کر زخمی کردیا ۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ علی الصبح واقعے میں کسی فوجی کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی۔
اس شخص کی اہلیہ ، 35 سالہ سمیعہ منصور نے فلسطین ٹی وی کو بتایا ، "انہوں نے ہمیں کار روکنے کے لئے کہا اور ہم رک گئے
"پھر انہوں نے ہماری طرف دیکھا اور ہمیں جانے کو کہا ، ہم نے موٹر سائیکل سٹارٹ کی اور آگے بڑھے اور ان سب نے ہم پر گولی چلانی شروع کردی۔”
جس گاؤں کا رہائشی اسامہ منصور تھا اسی بدو گاؤں کے میئر سلیم عید نے کہا کہ فلسطینی اس واقعے کو بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اٹھاسکتے ہیں ، جس کے استغاثہ نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقوں میں مبینہ جنگی جرائم کی باقاعدہ تحقیقات کرے گا۔
ایک بیان میں ، اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ گاڑی اس طرح سے ان کے فوجیوں کے ایک گروپ کی طرف تیز ہوگئی تھی جس سے انکو جان کا خطرہ محسوس ہوا تو انہوں نے "خطرے کو ناکام بنانے کے لئے” فائرنگ کر دی .