غزہ میں چھ ماہ کے دوران قابض یہودی فوجیوں کے ہاتھوں 16 بچے شہید،1233 زخمی

0
35

غزہ :مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی صہیونی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ طویل سے طویل تر ہونےلگا جس کی وجہ سے فلسطین میں اسرائیلی فوجی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چھ ماہ کےدوران قابض صہیونی فوج نے غزہ کے علاقے میں ریاستی دہشت گردی میں 16 فلسطینی بچوں کو شہید کردیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم’المیزان مرکز برائے انسانی حقوق’ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی شش ماہی کے دوران غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 16 بچے شہید اور 1233 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوجی چن چن کر فلسطینی بچوں کو شہید کررہے ہیں.

القدس اخبار کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اسکولوں، طبی مراکز اور دیگر داروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام فلسطینی بچوں کے حقوق کی پامالیوں، بچوں کے قتل عام اوران کے حوالے سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس دوران اسرائیلی فوج نے 17 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا جن میں سے بعض کو رہا کردیا گیا۔

Leave a reply