اسرائیلی حکومت کن جماعتوں کن جماعتوں پر مشتمل ہونی چاہیے، یہودی ربی نے بتا دیا

0
23

اسرائیل کے ایک سرکردہ یہودی مذہبی رہ نما ، یہودی ربی اور ‘شاس’ تنظیم کے روحانی پیشوا شالوم کوھین نے اپنے بیان میں واضح کر دیا ہے کہ حکومت میں کونسی جماعتیں شامل ہونی چاہیے۔

‌اسرائیلی ڈرون جب لبنان داخل ہوا تو کیا ہوا

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی ربی نے کہا کہ اسرائیل میں حکومت میں مذہبی جماعتوں کو شامل کرنا ثواب کا کام ہے اور مذہبی جماعتوں کی حمایت کرنے والے جنت میں جائیں گے۔

شالوم کوھین نے ‘یلو۔وائٹ’ پارٹی کے نائب صدر یائر لبید، اسرائیل بیتنا کے آوی گیڈور لایبرمین اور دیگر اپوزیشن لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ مذہبی جماعتوں پر مشتمل حکومت قائم کریں۔ ایسا کرنے سے انہیں جنت میں گھر اور ٹھکانا ملے گا۔

فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والے مجرم کے لیے اعزاز ، اسرائیلی فوج میں بھرتی

واضح رہے کہ یلو۔ وائٹ اور ‘اسرائیل بیتنا’ کے رہنماﺅں نے کسی بھی مذہبی جماعت کو حکومت میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق وہ ایسی کسی قومی حکومت کا حصہ بنیں گے جس میں مذہبی جماعتیں شامل ہوں۔

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟ اہم خبر

اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی ویب سائٹ کے مطابق یہودی مذہبی رہنما کو امید ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مذہبی جماعتوں کی مخالفت کرکے خدا کے غیض وغضب کو دعوت نہیں دیں گی۔

Leave a reply